counter easy hit

عظیم مجاہد آزادی برہان وانی کو سلام، آزادی کے سورج کی روشن کرن بن کر برہان وانی شہید نے ظلم کی تاریکی کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا، چوہدری نعیم اختر

عظیم مجاہد آزادی برہان وانی کو سلام، آزادی کے سورج کی روشن کرن بن کر برہان وانی شہید نے ظلم کی تاریکی کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا، چوہدری نعیم اختر

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چیئرمین جموں اینڈ کشمیر فورم فرانس چوہدری نعیم اختر نے جدوجہد آزادی کشمیر کے ہیرو برہان وانی شہید کی تیسری برسی کے موقع پر انھیں خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ جدوجہد آزادی کشمیر کے طلو ع ہونے والے سورج کی کرن تھا جو جگمگائی اور ظلم کی تاریکی خوفزدہ ہو کر رہ گئی۔

انہوں نے عظیم مجاہد کی جہدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی نے ایک طالبعلم ہوتے ہوئے حریت پسند شہری کی حیثیت سے اعلیٰ کردار کی مثال پیش کی اور قانون کا احترام اورعلم کے حصول کیلئے جدوجہد کی مگر جب قابض بھارتی فوج نے ظلم وبربریت کا مظاہرہ کیا اور برہان وانی اور اسکے خاندان کو بے گناہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک نہتے حریت پسند نوجوان طالب علم کے ذہن نے اس ظلم و بربریت کیخلاف آواز اٹھانے کا اور اس کو بے نقاب کرنے کا جو فیصلہ کیا اسی وقت قدرت نے اس کو سرخرو کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا۔

برہان وانی شہید کی بطور طالبعلم اور بطور مجاہد تمام تر زندگی ایک اچھے اور اصول پرست انسان کی نشاندہی کرتی ہے جس نے ظلم کیخلاف کلمہ حق بلند کیا اور اپنے ہم وطنوں کو نیند سے بیدار کیا اور ایک جرات اور بہادری کا استعارہ بن کر سامنے آگیا۔ آج بھی لاکھوں کشمیری نوجوان برہان وانی شہید کو اپنا ہیرو اور اپنا راہبر مانتے ہیں جس نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونکی  اور آج بھی ان کی جدوجہد آزادی نے قابض بھارتی فوج کے دل دہلا رکھے ہیں

چیئرمین جموں اینڈ کشمیر فورم فرانس چوہدری نعیم اختر نے شہید برہان وانی کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ جموں وکشمیر فورم فرانس کشمیر کی جدوجہد آزادی کیلئے یورپ بھر کے مہذب فورمز پر آواز اٹھاتا رہیگا اور ہمیشہ کشمیرپر بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

CH. NAEEM AKHTER, CHAIRMAN, JAMMU & KASHMIR, FORUM, FRANCE, PAID, TRIBUTE, TO, FREEDOM, FIGHTER, BURHAN, WANI, ON, HIS, THIRD, MARTYRDOM, ANNIVERSARY

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website