counter easy hit

عظیم بزرگ سماجی راہنما عبدالستار ایدھی کے تاریخی الفاظ اللہ تعالیٰ کو خالی جملے اور لمبی حمد نہیں اپنا ایمان عمل دکھائو، ہر مسلمان کیلئے زندگی کا بہترین فلسفہ ہیں، چوہدری اشفاق جٹ

عظیم بزرگ سماجی راہنما عبدالستار ایدھی کے تاریخی الفاظ اللہ تعالیٰ کو خالی جملے اور لمبی حمد نہیں اپنا ایمان عمل دکھائو، ہر مسلمان کیلئے زندگی کا بہترین فلسفہ ہیں، چوہدری اشفاق جٹ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) صدر اوورسیز یونٹی فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے بزر گ سماجی راہنما عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم شخصیت کی زندگی کا ایک ایک پل ہمارے لئے مشعل راہ ہے انھوں نے دین اسلام کی بہترین شکل دنیا کے سامنے عمل سے پیش کی جس وجہ سے ہمیشہ کیلئے زندہ ہوگئے ۔

انھوں نے کہا کہ عظیم شخصیات کی زندگی کے اصول بھی عظی ہوتے ہیں  جس وجہ سے ان کو عزت وعظمت کردار حاصل ہوتی ہے ۔ عظیم عبدالستار ایدھی کے تاریخی الفاظ کہ اللہ کریم کو خالی جملے اور لمبی حمد خوش نہیں کرتی آپ کا ایمان عمل میں ہو تو اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی ایک بہترین ضابطہ حیات کی پیروی کیلئے راہنما کی حیثیت رکھتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے سیاستدان اور ارباب اختیار عبدالستار ایدھی کو بھی اپنا رول ماڈل بنا لیتے تو آج ہماری یہ حالت نہ ہوتی ۔ پاکستانی سوپر ہیرو ایدھی کو ہم سے بچھڑے 3 سال بیت گئے، مگر کیا ہم میں ایدھی کا نظریہ حیات زندہ ہے؟ کیا ہم ایدھی کا نظریہ لے کر چل رہے ہیں؟

ASHFAQ JUTT, PRESIDENT, OVERSEAS, UNITY, FRANCE, ON, THIRD, DEATH, ANNIVERSARY, OF, ABDUL SATTAR EDHI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website