counter easy hit

پی سی بی نے سرفراز احمد کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

The PCB made a big decision regarding Sarfraz Ahmed

لاہور (نیوز ڈیسک ) پی سی بی نے سرفراز احمد کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے اختتام کے بعد قومی ٹیم کیلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر غور و فکر شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کئی بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ کپتان سرفراز احمد کی کپتانی کے مستقبل سے متعلق بھی غور کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کریں گے۔ وسیم خان اور چئیرمین پی سی بی احسان مانی ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔وسیم خان پاکستان واپسی پر ہی سرفراز احمد کی کپتانی سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے اعلان کیا کہ وہ کپتانی سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں نہ جاسکے لیکن ٹیم کی اتنی بری پوزیشن نہیں، 11 پوائنٹس کے ساتھ واپس آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو ٹیم بنی تھی میری مشاورت سے بنی، ٹیم مینجمنٹ کوشش کرتی ہے کہ بیسٹ الیون ہی میدان میں اتارے۔کپتان سرفراز احمد نے اپنی پرفارمنس کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹنگ کے بارے میں نہیں سوچا، ٹیم کو سوچا تھا، حارث سہیل اچھی فارم میں ہیں اس وجہ سے میں نیچے کھیل رہا تھا۔ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حسنین کو موقع نہ دینے پر کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی فارم میں تھے جس کی وجہ سے حسنین کو موقع نہ مل سکا۔کپتان سرفراز احمد نے ٹورنامنٹ کے ناکام میچز پر اظہار افسوس بھی کیا اور کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم اچھا نہیں کھیل سکے، بدقسمتی سے سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔ اس دوران کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو داد بھی دی اور کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اور آخری چار میچز میں ٹیم نے زبردست کم بیک کیا۔کپتانی چھوڑنے سے متعلق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں کپتانی نہیں چھوڑوں گا، مجھے پی سی بی نے کپتان بنایا تھا وہ ہٹائیں یا برقرار رکھیں اٴْن کا فیصلہ ہوگا۔سرفراز احمد نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 500 رنز بنانے سے متعلق اپنے بیان پر کہا کہ میں نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ ٹیم 500 رنز بنائے گی، صرف اتنا کہا تھا کہ اگر معجزہ ہوگیا تو 500 رنز بن سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پوری ٹیم ان کی اور کوچ کی مرضی سے ہی منتخب کی گئی تھی جبکہ صرف وہاب ریاض اس ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔سرفراز احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کھلاڑیوں کو بہتر جانتا ہوں، اگر مجھے موقع ملے تو میں آئندہ ایونٹ کے لیے ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔پاکستان کرکٹ کے اسٹرکچر پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد کو 6 کر دیا گیا ہے تاہم میری تجویز ہے کہ ان کی تعداد 8 کی جائیں۔سرفراز احمد نے بتایا کہ بھارت سے شکست کے بعد ہمیں بڑی پریشانی کا سامنا ہوا، وہ وقت ٹیم کے لیے بہت مشکل تھا، کھلاڑیوں کو گرائونڈ اور گرائونڈ کے باہر بہت سی باتوں کا سامنا کرنا پڑا، کئی کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو بورڈ کے سامنے رپورٹ بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے بھارت کے خلاف میچ کے بعد کھلاڑیوں کیلئے دو روز کا وقفہ لیا گیا، تاہم اس کے بعد ایک میٹنگ کی گئی جس میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔آصف علی کو نہ کھلانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی تھی کہ اس کی بیٹنگ آخری اوورز میں آئے تاکہ وہ زیادہ کارآمد ثابت ہوسکے اور افغانستان میں انہیں نہ کھلانے کا مقصد 5 باؤلرز کے ساتھ میدان میں جانا تھا۔پریس کانفرنس کے آخر میں ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website