counter easy hit

کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں کوفرار نہیں ہونے دینگے ، چوہدری گلزار احمد لنگڑیال

Ch Gulzar Ahmed

Ch Gulzar Ahmed

پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس نے حکمران خاندان کی لو ٹ مار کو ایکسپوز کیا ہے،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے کو آرڈینیٹر چوہدری گلزار احمد لنگڑیال نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس سے فرار اختیار کرنے والوں کا بھیانک انجام قریب آچکا ہے پاکستانی عوامی کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں کوفرار نہیں ہونے دیں گے۔ پی ٹی آئی ایسے عادلانہ نظام کا نفاذ چاہتی ہے جس میں کوئی بھی شخص جعلی منڈیٹ کے ذریعے عوام پر مسلط نہ ہو سکے اور نہ ہی قومی خزانے کو لوٹ کر لوگوں کو بد حالی کا شکار بنا سکے۔