counter easy hit

فوج کی طرح عدلیہ میں بھی کڑے احتساب کا فیصلہ ،بڑی کارروائیاں شروع

Also strict accountability

Also strict accountability

لاہور(یس اُردو )فوج کی طرح عدلیہ نے بھی خود احتسابی کا عمل تیز تر کردیا ہے ،اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے کڑے احتساب کا فیصلہ کیا ہے اور لاہور ہائی کورٹ کے دو ججوں کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں ، ان جسٹس صاحبان سے 15روز کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے ۔یہ نوٹس سپریم جوڈیشل کونسل نے ابتدائی تحقیقات کے بعد جاری کئے ہیں ۔جن ججوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں سے ایک کے خلاف مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم بنچ نے اپنے عدالتی فیصلے میں آبزرویشن دیتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل کو کارروائی کی سفارش کر رکھی ہے جبکہ دوسرے جج کے خلاف الزامات کی بھی باقاعدہ تحقیقات کی گئی ہیں اور اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رپورٹ بھی طلب کی گئی تھی ۔ایک موقع پر آخرالذکر جج سے چند روز کے لئے عدالتی کام اور عملہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔