counter easy hit

موجودہ حکمرانون کے گڈ گورننس کے دعوے ٹھس ہو چکے ہیں،چوہدری اکرم وسن فرانس

ch akram wasan france

ch akram wasan france

پیرس(نمائندہ خصوصی)چوہدری اکرم وسن نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے ادارے عوام کو عملی ریلیف فراہم کریں بیوروکریسی،سرکاری ملازمین سول سرونٹ ہوتے ہیں لیکن یہ عام لوگوں سے حاکموں جیسا سلوک کرتے ہیں حکومتیں عوامی مسائل کے آسان حل کیلئے ہر محکمے و ادارے میں بنیادی اصلاحات کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانون کے گڈ گورننس کے دعوے ٹھس ہو چکے ہیں ایک بار پھر اب عوام کی نظریں چوہدری برادران پر ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں عوام دوبارہ چوہدری برادران کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں گے