counter easy hit

مردم شماری کے موجودہ اعدادوشمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں گے: الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات مردم شماری کےموجودہ اعدادوشمار کے تحت ہی ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخوں پر ہی ہوں گے۔

صوبوں میں جو حلقہ بندیاں ہو چکی ہیں وہی برقرار رکھی جائیں گی۔ حکومت نے اگر نئی مردم شماری کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا کہا تو ڈیڑھ سال لگ جائے گا۔