counter easy hit

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے محبت کا برملا اظہار کرڈالا

Anushka Sharma and Virat Kohli

Anushka Sharma and Virat Kohli

میلبرن (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان محبت کے چرچے تو ہر جگہ عام ہیں لیکن ویرات کوہلی نے اپنی محبت کا بر ملا اظہار بھی کردیا ہے۔

ویرارت کوہلی نے اپنی دوست انوشکا شرما کی نئی فلم این ایچ 10 دیکھی تو وہ اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فلم “این ایچ 10″ ایک بہترین فلم ہے جس میں میری محبت “انوشکا شرما” کی اداکاری بھی بہترین ہے جس پر انہیں بہت فخر ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی گزشتہ دنوں ان کے انوشکا شرما سے تعلقات پر لکھنے والے ایک صحافی سے لڑ پڑے تھے جب کہ انوشکا شرما بھی کبھی اپنی محبت کا برملا اظہار نہیں کیا۔