counter easy hit

شیخ رشید کی اسمبلی رکنیت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی اسمبلی رکنیت چیلنج کر دی گئی ، درخواست گزار شکیل اعوان کہتے ہیں شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے چھپائے۔

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے چھپائے۔

درخواست گزار شکیل اعوان نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے ثابت کیا ہے کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں درست اثاثے ظاہر نہیں کئے ۔ سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر شیخ رشید کو نااہل قرار دے، شکیل اعوان نے درخواست ایڈووکیٹ شیخ الیاس کی وساطت سے دائر کی ہے۔