counter easy hit

جشن نو روز۔۔۔سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال

Celebrate nine days .

Celebrate nine days .

کراچی……….پاکستان سمیت مختلف اسلامی ممالک میں جشن نو روز عہد قدیم سے نہایت جوش و خروش منایا جاتا ہے ۔
فارسی میں نو روز کےلغوی معنی ہے نیا دن ۔ نوروز سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال ہے اور یہ دن مغربی چین سے ترکی تک کروڑوں لوگ مناتے ہیں۔نوروز شمسی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا جشن بھی ہے اور پورا ایران، افغانستان، تاجکستان،ازبکستان، پاکستان، بھارت کے کچھ حصوں اور شمالی عراق اور ترکی کے کچھ علاقوں میں کیلنڈر سال کا نقطہ آغاز بھی-کئی مسالک میں اس روز کی مخصوص عبادات بھی ہیں ۔اہل تشیع کے ہاں روایت ہے کہ اسی نوروز کے دن بارہویں امام حضرت مہدی ابن العسکری دنیا میں ظہور فرمائیں گے۔مختلف روایات کے مطابق اسلامی تاریخ میں تقویم کے اعتبار سے نوروز ہی کا دن ہے جب پہلی بار دنیا میں سورج طلوع ہوا،درختوں پر شگوفے پھوٹے،حضرت نوح کی کشتی کوہ جودی میں اتری اور طوفان نوح ختم ہوا، نبی آخرالزمان پر نزول وحی کا آغاز ہوا،حضرت ابراہیم نے بتوں کو توڑا۔اسلامی جمہوریہ ایران میں چونکہ نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں عالم تعطیل ہوتی ہے،حکومتی دفاتر پانچ دن کے لئے بند رہتے ہیں اور لوگ دو ہفتے تک خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے ہیں اور دعوتیں اڑاتے ہیں-
ایران میں نئے سال یا نو روز کا جشن تیرہ دن تک منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ ان چھٹیوں کا تیرہواں دن منحوس گردانا جاتا ہے اور خاندان کے افراد اس دن گھر چھوڑ کر باہرنکل جاتے ہیں اور پورا دن گھر سے باہر کھانے پینے اور کھیلنے کودنے میں گزار دیتے ہیں اور اس طرح وہ اپنی تعطیلات کا اختتام مناتے ہیں۔نو روز کا استقبالنو روز بہارنو کی آمد کی نوید کے ساتھ ساتھ خوبصورت انداز میں سجی میز کو دیکھنے کا وہ موقع ہوتا ہے، جو سال میں ایک بار ہی سجائی جاتی ہے۔ہفت سینکھانے کی ایسی سات اشیاء جن کے نام حرف س سے شروع ہوتے ہیں۔ اسے ہفت سین کہا جاتا ہے۔لطف اندوز ہونے کے وقت کا انتظار
ہر سال نو روز کا آغاز ایک خاص تاریخ، دن اور وقت سے ہوتا ہے۔
ایک آئینہہفت سین کے ساتھ ساتھ میز پر ایک آئینہ بھی ضرور رکھا جاتا ہے۔
بہار کا استقبال
موسم بہار کی آمد سب کے لیے دل خوشکن ہوتی ہے۔ اس کے استقبال کے لیے سجائی گئی میز پر پھول نہ سجے ہوں تو، یہ ممکن ہیہیں۔
ہفت سین کا عکس
تہران ہو یا اصفہان یا پھر دنیا کا کوئی کونا۔ جہاں بھی ہفت سین کی میز سجی ہو وہاں کسی سمت میں آئینے بھی ضرور رکھے جاتے ہیں تاکہ قدرت کے ان حسین رنگوں کی عکاسی دکھائی دے۔ہفت سین میں انڈوں کا کیا کام؟
انڈے جسے فارسی میں تخم مرُغ بھی کہا جاتا ہے، نئی زندگی کی علامت ہے اس لیے اسے بھی میز پر رکھا جاتا ہے۔روح کی غذا بھی ضروریدیوان حافظ نو روز کی اُس میز کا ایک لازمی جُز ہوتا ہے جسے نہایت لطیف جمالیاتی حس کے ساتھ سجایا جاتا ہے۔ ایران میں حافظ کا کلام اور فلسفہ روح کی غذا مانا جاتا ہے، جس کا مقام بہت بلند تصور کیا جاتا ہے۔ہفت سین کے ساتھ اور بہت کچھجہاں میز پر سات طرح کی اشیاء جن کا نام حرف س سے شروع ہوتا ہے، سجانا نو روز کی تقریب کا اہم ترین حصہ ہے وہاں مختلف گھروں میں اس میز کو مختلف زیبائشی اشیاء سے بھی مزین کیا جاتا ہے۔بہار قریب ہےسال کے اس خوبصورت ترین موسم کی آمد کو محسوس کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن پھولوں کو سجانا اور ان کے ساتھ رنگ برنگے قمقموں کو آویزاں کرنا جمالیاتی حس کی تسکین کا ایک انوکھا طریقہ ہے۔