counter easy hit

اسپین :بس حادثے کا شکار، 13 غیر ملکی طلباء ہلاک

Spain bus accident

Spain bus accident

فریگنیالس…. اسپین میں غیر ملکی طلباء کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں، حکام کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، ہلاک اور زخمی افراد میں خواتین شامل ہیں۔
کاتولونیا میں حکام نے بتایا کہ حادثہ اتوار کو علی الصبح ویلینشیا اور بارسیلونا کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا، زخمیوں میں 8 کی حالت تشویشناک ہے، حکام کے مطابق ان طلباء کا تعلق 19 ممالک سے ہے اور ان میں سے کئی طلباء یورپی یونین میں اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کا حصہ ہیں۔کاتولونیا کے علاقائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی عمریں 22سے 29برس کے درمیان ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور یہ انسانی غفلت معلوم ہوتی ہے۔کاتالونیا میں ایمرجنسی سروسز نے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طلباء کا تعلق ہنگری، ناروے، سوئٹزرلینڈ، چیک ریپبلک ، نیوزی لینڈ، برطانیہ، اٹلی، پیرو، بلغاریہ، آئرلینڈ، فلسطین، جاپان، یوکرین، ہالینڈ، فرانس اور فن لینڈ سے ہے، ہلاک شدگان کی قومیتوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔