counter easy hit

فلسطین میں یہودی آباد کاری امن امکان کو کم کررہی ہے،بائڈن

Jewish settlers

Jewish settlers

واشنگٹن ……امریکا کے نائب صدر جو بائڈن کا کہنا ہےکہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع امن کے امکانات کو کم کررہی ہے۔
امریکا کے نائب صدر جو بائڈن نے امریکا اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل کے لیے اپنا وعدہ نبھائے اور کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں کی تشکیل کے عمل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری امن کے امکانات کو کم کررہی ہے، فلسطین کی زمینوں پر قبضے، وہاں پر چوکیوں کا قیام اور اس زمین پر مزید یہودیوں کیلئے آبادیوں کی تعمیر کا منظم عمل 2 ریاستی حل کو امکانات کو ختم کررہا ہے۔