counter easy hit

سیٹھ ریاض قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کا شف افتخار کو سزائے موت معہ5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا

case plus a fine

case plus a fine

گجرات( صغیر احمد قمر )عدالت نے سیٹھ ریاض قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کا شف افتخار کو سزائے موت معہ5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گجرات ذوالفقار علی نون نے سیٹھ ریاض قتل کیس میں مرکزی ملزم کاشف افتخار سکنہ بخشو پورہ کو سزائے موت معہ5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے27اکتوبر2005کو تھانہ اے ڈویژن کی حدود ریلوے ورڈ پر فائرنگ کرکے سیٹھ ریاض سکنہ محلہ ڈپٹی یار محمد کوقتل جبکہ اسکے ملازم کو شدید زخمی کردیا تھا ملزم کے خلاف مقتول کے بیٹے عمران احمد کی مدعیت میں FIRنمبر241/2005بجرم302/324وغیرہ ت پ کے تحت تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج ہواتھا ملزم کو2010میں ایڈیشنل سیشن جج گجرات مہر طاہر نوا ز خان نے سزائے موت معہ5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا مگر 2015میں لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے ملزم کی جانب سے دائر کردہ اپیل کی سماعت کرتے ہوئے کیس کو ریمانڈ کردیا تھا اور دوبارہ ٹرائل کرنے کا حکم دیا تھا۔