counter easy hit

اسلام اور ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلہ کو پست نہیں کر سکتیں،عمر فاروق بٹ

 Umar Butt

Umar Butt

گجرات( صغیر احمد قمر ) اسلام اور ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلہ کو پست نہیں کر سکتیں ، ملک وقوم کے دشمنوں کا احتساب ضرور ہو گا گلشن پار ک دھماکہ کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دہشت گردوں نے ایک بار پھر نہتے اور کمزور لوگوں پر حملہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل 4کے ڈپٹی آرگنائزر عمر فاروق بٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں یہ وطن دشمنوں کے اشاروں پر ناچتے ہیں جنرل راحیل شریف کو صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شرو ع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی راء ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد لاہور دھماکہ سوالیہ نشان ہے سانحہ لاہور بزدلانہ کاروائی ہے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا ۔