counter easy hit

آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان میں مقیم کشمیریوں کو فیصلہ کرنے دیاجائے گا،سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ

 Sardar Mohammad

Sardar Mohammad

گجرات( صغیر احمد قمر )پاکستان تحریک انصاف گجرات و آزاد کشمیر کے راہنما و تحصیل گجرات انٹرا پارٹی الیکشن کے کوارڈینیٹر سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان میں مقیم کشمیریوں کو فیصلہ کرنے دیاجائے گا دیگر حضرات کو ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے جس سے مہاجرین جموں کشمیر کی دل آزاری ہوتی ہو نام نہاد لیڈران مہربانی کریں اور خود ساختہ سیاسی مذکرات کرنے کی بجائے مہاجرین کی فلاح وبہود کا کوئی کام کریں آج تک کشمیری بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ پنجاب میں مہاجرین کشمیر کے ساتھ دھوکہ کیاجارہاہے ریاستی کی بجائے غیر ریاستی ووٹرز کا اندراج کیاجارہاہے مہاجرین جموں کشمیر کے حقیقی حقو ق کی ترجمانی کریں گے ایل اے 34جموں5سے الیکشن میں حصہ لے کر مہاجرین کی دلجوئی کرینگے انشاء اللہ نام نہاد لیڈرز جو پچھلے کئی سالوں سے مسلط ہیں ان کو کشمیر ی و وٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔