counter easy hit

وار برٹن کے دوکانداروں نے بھاری جرمانوں سے تنگ آ کر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی

Burton wise

Burton wise

ننکانہ صاحب(عبدا لغفار چوہدری)وار برٹن کے دوکانداروں نے انتظامیہ کی طرف سے آئے روز بھاری جرمانوں سے تنگ آ کر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ نے واربرٹن کے دوکانداوں کی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کومذاکرات کے لیے طلب کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ واربرٹن کے دوکانداروں نے سرکاری طور پر ملنے والی ریٹ لسٹوں سے دگنا ریٹوں پر اشیاء فروخت کرنے کا تہیا کر رکھا ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے علاقہ مجسٹریٹ آئے روز دوکانداروں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کر رہا ہے دوکانداروں کے بیان کے مطابق مقامی عملہ مارکیٹ کمیٹی نیلامی سے دو گھنٹے قبل ہی بوگس ریٹ لسٹیں بنا کردکانداروں کو دے جاتے ہیں آج مجسٹریٹ کی طرف سے اشیائے ضرورت مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی پر کریانہ ایسوسی ایشن سبزی اور فروٹ ایسوسی ایشن نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی اور احتجاج کرتے ہوئے تھانہ واربرٹن پہنچ گئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن نے نمائندوں کو مذاکرات کے لیے ننکانہ طلب کر لیا ہے