counter easy hit

آسٹریلیا پاکستان میں تعلیمی ترقی اور انرجی منصوبوں کے لیے تعاون جاری رکھے گا

Australia will continue

Australia will continue

ننکانہ صاحب(عبدا لغفار چوہدری)آسٹریلیا پاکستان میں تعلیمی ترقی اور انرجی منصوبوں کے لیے تعاون جاری رکھے گا جبکہ حکومت پاکستان کی تعلیمی شعبہ کی ترقی کی کوششیں قابل تعریف ہیں ا ن خیالات کا اظہار ہائی کمشنر آف اسٹریلیا ایچ ای مارگریٹ ایڈم سن نے سابق نیول چیف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ کی خصوصی دعوت پر واربرٹن کے نواحی گاؤں ماہمونوالی میں ایک سکول میں سولر سسٹم پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا حکومت کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماہمونوالی کو پچیس لاکھ روپے کا سولر سسٹم پلانٹ دیا گیا ہے اس موقع پر سابق نیول چیف ایڈ مرل محمد آصف سندھیلہ نے کہاکہ اس گاؤں کو پنجاب کا ماڈل گاؤں بنا کر جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور علاقہ میں ہر بچے کو تعلیم جیسی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گاؤں میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ قائم کر کے دست کاری سکول اور بیوٹیشن لیب کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ علاقہ کے طلبا اور طالبات کو تعلیم اور محنت کی طرف راغب کر کے ترقی یافتہ بنایا جا سکے