counter easy hit

سعودی عرب میں بھی یوم پاکستان منایا گیا، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

Pakistan Day was

Pakistan Day was

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے دستوں سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ریاض: (یس اُردو) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہ تقریب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔ تقریب کی نظامت سفارتخانہ کے ہیڈ آف چانسری سردار محمد خٹک نے کی ۔ نائب سفیر حسن وزیر نے صدر پاکستان ممنون حسین کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ قونصلر فیصل کاکڑ نے وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پڑھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر منظورالحق نے کہا کہ پاک وطن ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں۔ مستقبل قریب میں پاکستان کی حالت بدل جائے گی۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی ، ترقی ، خوشحالی کے لیے خصو صی دعا بھی کی گئی۔