counter easy hit

بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی فائز عیسٰی نے اپنے خلاف دائر ریفرنس کے حوالے سے ناقابل یقین قدم اٹھا لیا

Breaking News: Former Supreme Court judge Qazi Faiz Isa has taken incredible steps with reference to his filed suit

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس چیلنج کردیاجس میں ریفرنسز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 2 ریفرنسز میں شوکاز نوٹس جاری کررکھاہے ،ایک شوکاز نوٹس بیرون ملک اہلخانہ کے نام پر جائیداد ظاہر نہ کرنے اور دوسراصدر مملکت کو خط لکھنے پر جاری کیا گیاتھا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف ریفرنس ذاتی طورپرچیلنج کیا ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکی جائے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی درخواست 300 سے زائدصفحات پرمشتمل ہے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے دونوں ریفرنس الگ الگ چیلنج کئے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ معاون وکیل کےساتھ خودرجسٹرارآفس آئے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خیال رہے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر کیے گئے ریفرنس کو قابل سماعت قرار دے دیا گیا تھا۔ جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو باقاعدہ شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج پر صدر مملکت عارف علوی کو لکھے گئے خط کو میڈیا پر لیک کرنے کا الزام بھی ہے، اس حوالے سے بھی انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے غور شروع کر دیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس تمام صورتحال میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے خلاف فیصلہ آنے کی توقع کر رہے ہیں۔ اسی باعث انہوں نے اپنے قریبی دوستوں، عزیزوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چاہتے ہیں کہ ان کیخلاف اگر سپریم جوڈیشل کونسل سے فیصلہ آنا ہے، تو بہتر ہے کہ فیصلے سے قبل وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں۔ اس حوالے سے وہ آنے والے دنوں میں کوئی حتمی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website