counter easy hit

شاندار اعزاز : پاکستان کی مشہور و مقبول شخصیت مولانا طارق جمیل کو کس اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ ہو گیا ؟ جانیے

Outstanding Honor: What is the highest national award for Maulana Tariq Jameel, the celebrated Pakistani celebrity? Learn

اسلام آباد ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے اعلی دینی خدمات پر ممتاز عالم دین اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 14اگست کو منعقد کی جانے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مولانا طارق جمیل کو تمغہ سے نوازیں گے ۔خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل عالمی شہرت یافتہ مبلغ اور مذہبی اسکالر ہیں جنہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے کام میں کئی دہائیاں صرف کی ہیں اور اس سلسلے میں وہ بیسیوں ممالک کے متعدد بار دورے کر چکے ہیں ۔


About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website