counter easy hit

ناقابل یقین خبر : سعودی عرب نے لاتعداد پاکستانی شہریوں کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

Incredible News: Saudi Arabia gives life to many Pakistani citizens

لاہور( ویب ڈیسک )سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے پاکستان کے صدیوں پرانے پروگرام ماسٹر آف سرجری اور ڈاکٹر آف میڈیسن کو مسترد کردیا ہے جس کے باعث کئی قابل ڈاکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں جن میں زیادہ ترسعودی عرب میں قیام پذیر تھے ۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ان تمام ڈاکٹرز کو واپس جانے یا ملک بدر کیے جانے کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے ، ان دونوں ڈگریوں کومسترد کرنے کی وجہ سعودی وزارت صحت نے ڈاکٹرز کی تعیناتی کیلئے ضروری سٹرکچرڈ تربیتی پروگرام کی کمی کو قرار دیا ہے ۔ قطر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان ڈگریوں کو مسترد کرنے کے اقدامات اٹھا لیے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس فیصلے سے متاثر ہونے والے زیادہ تر ڈاکٹرز کو سعودی وزارت صحت نے 2016 میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں سے انٹرویو کے بعد تعینات کیا تھا ۔ ایک متاثرہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے انہیں شرمندگی ہوئی ہے کیونکہ بالکل اس ہی طرح کے دیگر ممالک کے ڈگری پروگرامز کو، جن میں بھارت، مصر، سوڈان اور بنگلہ دیش شامل ہیں، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں قبول کیا جاتا ہے۔ انہیں سعودی کمیشن فور ہیلتھ اسپیشلٹیز (ایس سی ایف ایچ) کی جانب سے جاری کردہ برطرفی کا لیٹر موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ آپ کی پروفیشنل کوالیفکیشن کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی پاکستان سے حاصل کردہ ماسٹر ڈگری ایس سی ایف ایچ ایس کے قواعد کے مطابق قابل قبول نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website