yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جسم کی مالش صحت کے لیے مفید

Web Editor October 23, 2018 1 min read
Body Massage is useful for health
Share this:

ایک پرانے سیاست دان جو کہ اب فو ت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بہت ہی طویل عمر پائی ۔جب ان سے درازی عمر اور صحت و تندرستی کا راز پو چھا گیا تو کہنے لگے میں روزانہ اپنے جسم کی ورزش کراتا ہوں۔ پو چھا ورزش کیسی ؟کہا کہ تیل سے پورے جسم کی مالش کراتا ہوں۔ پوچھا یہ مالش کا طریقہ اور نسخہ آپ کو کس نے بتایا ؟ تو انہوں نے کہا کہ یہ اس دور کا واقعہ ہے جب پورے برصغیر میں تحریک خلافت زوروں پر تھی۔ پورا ملک ہنگاموں اور احتجاج کا محور تھا۔ ایک جلسے میں مولانا محمد علی جوہر مرحوم کے ساتھ ایک صاحب جس کا جسم با لکل سوکھا ہوا، عمر اُس وقت تقریبا ًسٹھ سال سے اوپر تھی لیکن انسانوں کے سمندر میں سے مولانا کو نکال کر لے گیا اور میں اس بو ڑھے کی پھرتی پر بہت حیران ہوا۔

وہ کچھ عرصہ ہمارے ساتھ رہا تو میں نے بوڑھے سے اس کی طاقت کا راز پوچھا۔ کہنے لگا کہ میں بچپن سے اب تک روزانہ تیل کی مالش کرتا ہوں۔ آج تک مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی کمزوری محسوس ہوئی ہے حتی کہ آج تک مجھے نزلہ زکام تک نہیں ہوا۔ یہ وہ بات تھی جس کی وجہ سے میں مالش کی ورزش کی طر ف مائل ہوا۔ جیسے بوڑھے کی تندرستی کا راز مالش تھی۔ بالکل اسی طر ح میری تندرستی کا راز بھی یقینا مالش ہی ہے۔

بالکل اسی واقعہ سے ملتا جلتا واقعہ اس دیہاتی پہلوان کا تھا جو کہ اب بو ڑھا ہو چکا تھا لیکن اس کا جسم بالکل پھرتیلا اور ہوشیار تھا۔ بندہ کے پاس معدے کی مرض میں مبتلا لایا گیا ۔ علا ج تو اس کا ہو گیا لیکن وہ مجھے ایک سبق دے گیا کہ اگر ہمیشہ جوان اور سدا خوش رہنا چاہتے ہو تو میرا ٹو ٹکہ یعنی مالش کا راز ہمیشہ یاد رکھنا اور اس فارمو لے کو کبھی نہ چھوڑنا ۔ ہم نے ان سے سوال کیا کہ آخر یہ کیوں ہے؟ کہنے لگا میں نے دیکھا ہے کہ مجھ سے بھی بو ڑ ھے بوڑھے اس راز سے جو ان اور طاقت ور ہیں۔ اس بوڑھے کے ہم نے کئی امتحان لیے۔ اس کی یاداشت باقی، جسم چاک و چو بند، ہاضمہ اور کھانا قابل رشک (میرے پا س وہ وقتی طور پر یعنی ہاضمے کے علاج کے لیے لایا گیا تھا )۔ نظر بالکل درست، چال اور اٹھنے بے ٹھنے میں کوئی کمزوری محسوس نہ ہو رہی تھی۔ آپ یقین جانیے! اگر آپ بالکل تھکے ہوئے ہیں اور جسم ٹوٹا ہوا ہے تو ہرگز ہرگز پریشان نہ ہوں۔ آپ اپنے جسم کی عام سرسوں یا بادام کے تیل سے مالش کرائیں ۔ ایک بات توجہ طلب ہے کہ اگر موسم سرما میں مالش کر نے سے قبل تیل ہلکا گرم ہو جائے اور اس گرم تیل کی مالش کی جائے تو زیادہ فائدہ ہو گا ۔ ایسے احباب جو اکثر بے ٹھنے، پڑھنے پڑھانے، لکھنے لکھانے کے دوران مصروف رہتے ہیں اگر انہوں نے پورے جسم کی مالش کو لازم بنایا تو ان کو کوئی معذوری نہ گھیرے گی (ان شا ءاللہ)۔

ایک بہت اہم بات عرض کر رہے ہیں کہ فالج اکثر ایسے لوگوں کو ہوتا ہے جو مصروف یا ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں اور مالش ایسے مریضوں کا آخری علا ج ہے اگر وہ اس طریقے کو اپنا لیں تو کبھی بھی انشاءا للہ تعالیٰ اس مرض سے پالا نہ پڑے گا۔ ایک صاحب نے شکا یت کی کہ مجھے بہت سخت قسم کی اعصابی کمزوری ہے۔

اعصابی طاقت کی ادویات کھا کر بھی تندرست نہ ہوا حتی کہ اب ادویات سے چڑ سی ہو گئی ہے ۔ بندہ نے اس مر یض کو پورے جسم کی مالش کر نے کا مشورہ دیا اور اس بات کا اصرار کیا کہ اس میں کبھی ناغہ نہ ہو اور روزانہ اپنے معمولات میں اس کو اپنا لیا جائے۔ آخر نتیجہ وہی مثبت نکلا ۔ مریض دنوں میں تندرست ہونے لگا ۔
یاد رہے کہ مالش جسم کے گو شت کی ہو۔ یعنی ہم اپنے نرم ہاتھو ں سے مالش کر یں اور معمول کے گوشت کی مالش کریں نہ کہ ہڈی کی ورنہ تکلیف اور دیگر کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ میرے وسیع معالجانہ تجربات میں ہمیشہ یہ بات پیش نظر رہی ہے کہ جو بھی شخص چاہے وہ تندرست ہو یا مر یض ہو، سبھی کے لیے مالش کا طریقہ بہت زیادہ مفید اور مو ثر رہا ہے ۔ اس کے اثرات انسانی جسم پر آخری سانس تک رہتے ہیں ۔ انسان صحت مند، جسم سڈول اور توانا رہتا ہے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
MIAN MUHAMMAD HANIF, CHIEF EXECUTIVE, PMLN, FRANCE, SAYS, ABOUT, GOVT'S, BEGGING, DRIVE, IN, SAUDIA AND, OTHER, COUNTRIES
Previous Post ”بھیک منگوتبدیلی“ کیلئے خان صاحب  نے 22سال محنت کی، ہسپتال، یونیورسٹی اب ملک بھی اسی محنت سے چلایا جائیگامیاں محمد حنیف
Next Post “پاکستان کی آن پاکستان کی شان عمران خان ” دنیا کے 50 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری ۔۔۔ ان میں وزیر اعظم عمران خان کا کون سا نمبر ہے؟
Which number is Prime Minister Imran Khan?

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.