yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کالا جادو

Yes 1 Webmaster February 27, 2015 1 min read
Devil
Share this:
Devil
Devil

تحریر: مجید احمد جائی
اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کر کے تمام فرشتوں کو حکم دیا کہ اسے سجدہ کرو۔ابلیس کے علاوہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا اور ابلیس انکاری ہوا تب سے اسے (لعنتی)کا لقب ملا۔حالانکہ سب سے زیادہ عبادت گزار تھا اور فرشتوں کا سردار تھا۔اُس وقت سے شیطان ،انسان کا دشمن ہے اور قیامت تک رہے گا۔شیطان ہی انسانی روپ میں آکر انسانوں کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے۔
قرآن مجید میں جگہ جگہ ارشاد ربانی ہے۔

شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے۔مگر انسان کے عقل کی داد دینی پڑے گی کہ بنانے والے رب تعالیٰ کو بھول کرشیطانی وسوسوں میں گرفتار ہوکر راستہ بھٹک گیا ہے اور شیطان کو اپنا ساتھی تسلیم کر لیا ہے۔جب سے انسان کا بھروسہ،یقین رب رحمان کی بجائے شیطان پر ہوا ہے۔انسان ،انسان نہیں رہا،حیوان بن گیا ہے۔حیوانیت کی ہزاروں مثالیں آپ کو اردگرد دیکھنے کو ملیں گی۔انسان شارٹ کٹ کا دیوانہ ہوگیا ہے۔بھائی،بھائی کو دشمن گردان رہاہے۔بیوی ،شوہر کو مار کر عاشق کے ساتھ خوشی رہنا چاہتی ہے۔کوئی دولت کی ہوس میں پاگل ہے۔کوئی جسمانی تسکین میں مبتلا نظر آتا ہے۔کوئی حسد کی آگ میں جل بھن رہا ہے۔کوئی شان و شوکت کا بھوکا ہے۔یہ سب شیطانی روپ ہیں۔شیطانی وسوسے ہیں۔انسان کے دل میں شیطان نے ڈیرے جما لیے ہیں۔
انسان عاجزی،انکساری،میانہ راوی کی زندگی بھول بیٹھاہے۔اسی وجہ سے دُنیا میںتضاد ہے۔کوئی امیر کہلاتا ہے تو کوئی وزیر۔کوئی جاگیردار کہلواتا ہے تو کوئی مشیر۔کوئی نوکر ہے تو کوئی غلام۔اخوت و بھائی چارے کا نظام کب کا رخصت ہو گیا ہے۔اب ہاتھوں میں چھریاں،دلوں میں نفرتیں،آنکھوں میں ہوس،دماغ میں شیطانیت بھری ہے۔انسان ہے کہ حیوان،پہچان نہیں رہی۔نہ دن دیکھتا ہے نہ رات،گنا ہ پہ گنا ہ کئے جا رہا ہے۔چہروں پر نورانیت کی جگہ،اداسی ،مایوسی کے بدل منڈلاتے رہتے ہیں۔شکلیں بگڑی ہوئی ہیں اور زبان پر شکووں کی بھر مار ہے۔افسوس۔ مجھے اور آپ سب کو ڈیلی سفر کرنا پڑتا ہے۔

سڑکیوں پر ،چوراہوں پر،درباروں پر،مسجدوں کے باہر ایسے اشخاص ضرور ملتے ہوں گے۔عجیب و غریب لباس میں ملبوس یہ لوگ کیسے کیسے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔گردن میں بڑی بڑی تسبیحات ڈالے مست مولا بنے ہوئے ہوتے ہیں۔کوئی طوطا پاس رکھے قسمت کا حال بتا رہا ہے۔مزے کی بات تو یہ ہے جن کو خود اپنی قسمت کی خبر نہیں ہوتی وہ دوسرے کی قسمت بتا رہا ہے۔کوئی محبوب قدموں میں لانے کا دعویدار ہے تو کوئی امتحان میں کامیابی دلانے پر تُلا ہوا ہے۔کسی ایک تعویذ سے روکھا ہوا شوہر مان جا تاہے تو کوئی نوکری دلانے کا فریب دے رہا ہے۔یہ لوگ اتنے کامل ہوتے تو یوں سڑکوں،چوراہوں ،درباروں ،فٹ پاتھوں پر خاک چھان رہے ہوتے۔ حیرت ہوتی ہے مجھے اخبارات والوں پر،ٹی وی چینلز پر جو چند نوٹوں کی خاطر ایسے لوگوں کی پبلک سٹی کر رہے ہیں۔آپ کسی بھی چھوٹے بڑے اخبار کا سنڈے میگزین اٹھا کر دیکھ لیں،اشتہاری مہم چل رہی ہے۔مسلم معاشرے میں یہ سب سوالیہ نشان ہی ہے۔

یہ بے ضمیر لوگ،جو نہ مسلمان ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے ہمدرد ہیں۔یہ سادہ دل لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ایسے بے ضمیر،مردہ دل والوں کی ایک لعنت شکل کالا جادُو کرنے والوں کی ہے۔میں یہ نہیں کہتا ہے جادو ٹونہ،کالا جادو نہیں ہوتا۔لیکن یہ سب شیطانی عمل ہیں۔گمراہ کرنے والے عناصر ہیں۔ایمان سے خارجی لوگ ایسا کرتے ہیں۔ان کے دلوں میں رحمان نہیں شیطان کا بسیرا ہوتا ہے۔کالا جادو کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ سوال یہ اُٹھتا ہے جب رب رحمان نے ان سب جادو ٹونہ کا علاج قرآن مجیدمیں بیان فرمادیا ہے تو پھر انسان کیوں مارا مارا پھرتا ہے۔ان لوگوں کی بھنیٹ چڑھنے والوں میں اکثریت عورتوں کی ہوتی ہے۔ان پڑھ جاہل عورتوں کو کیا کہیں،پڑھی لکھی،سمجھدار عورتیں بھی ان کے جال میں پھنس جاتیں ہیں۔یہ کافر لوگ(کم ازکم میں تو انھیںمسلمان نہیں گردانتا)جو حرام کھاتے ہیں،ناپاک رہتے ہیں۔جو لوگوں کے ساتھ بُرا کرتے ہیں۔وہ کیسے مسلمان ہو سکتے ہیں۔جن کام ناپاک،جن کے ارادے ناپاک،وہ انسانی روپ میں شیطان ہی تو ہیں۔یہی ناسور ہیں جو معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں۔میں توانھیں مسلمان نہیں کہتا۔

کئی عورتیں ایسے جعلی پیروںکے مسائل کے حل کے لئے جاتیں ہیں اور عزت و آبرو گنواکر ناکام واپس لوٹتی ہیں۔آج ہر طالب علم امتحان میں محنت کئے بغیر کامیابی کے لئے جادو ٹونہ ،تعویذ بنوا رہا ہے۔مجھے حیر ت ہوتی ہے راحت و سکون والے رب رحمان کے بتائے ہوئے طور طریقوں کو بھول کر ان خدائی دعویدار وں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے فرعون،نمردو سے عبرت حاصل نہیں کی۔یہی وجہ ہے آج معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو گیا ہے۔معاشرہ تباہی کے دہانے آن کھڑا ہے۔بیماریاں عام ہو گئی ہیں۔مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔خون ریزی،زنا ،شراب ،رشوت خواری،ملاوٹ عام ہو چکی ہے۔رب تعالیٰ تو بڑا رحیم و غفورہے۔یہ سب کیا دھرا شیطان کا ہے۔جو لوگ تقویٰ کی زندگی جیتے ہیں وہ دُنیا و آخرت میں فلاح پاتے ہیںاور انعام و اکرام سے نوازے جاتے ہیں۔جو رب رحمان کے فرسودات کو بھلا کر شیطانی غلام بن جاتے ہیں دُنیا میں ذلیل وخوار اور آخرت میں جہنم خرید کررہے ہیں۔

حکومت کو ان جعلی پیروں کے خلاف کریک ڈاون کرنا چاہیے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچانا چایئے تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو اور فضامیں تروتازگی برقرار رہ جائے۔ان کے خلاف سخت سے سخت قانون بنا کر عمل درآمد کروا جائے۔تاکہ امت محمدی گمراہ نہ ہونے پائے اور حضوراکرم ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو سکے۔اسی میں اس کی نجات ہے۔

Abdul Majeed Ahmed
Abdul Majeed Ahmed

تحریر: مجید احمد جائی
(0301-74727112)
majeed.ahmed2011@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
KElectric
Previous Post ارے واہ ..!! کے الیکٹرک کا 6 ماہ میں سو فیصد اضافی منافع. ….؟؟
Next Post اوسلو کی معروف ادبی شخصیت سے ایک نشست
Aqeel Qadir

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.