yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

یومِ سیاہ 30 مارچ ڈاکٹر عافیہ 65 سالہ قیدی

Yes 2 Webmaster March 29, 2015 1 min read
Aafia Siddiqui
Share this:
Aafia Siddiqui
Aafia Siddiqui

تحریر : میر افسر امان
”عافیہ موومنٹ” ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ اس کی رہائی کے لیے کئی سالوںچلا رہی ہے۔ اس سلسلے میں عافیہ موومنٹ کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے جس پر ڈاکٹر عافیہ٦ ٨ سالہ امریکہ قیدی کے متعلق معلومات فرا ہم کی جاتی ہیں ۔عافیہ صاحبہ کی زندگی پر لٹریچر بھی تیار کر کے تقسیم کیا گیا ہے۔ شاعروں نے عافیہ کی مظلومیت پر شعر بھی کہے ہیں۔ اس پر شعری مجموعہ بھی شائع ہوا ہے۔ سول سوسائٹی نے بھی بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی ساری سیاسی دینی پارٹیوں نے عافیہ کی رہائی کے لیے آواز اُٹھائی ہے ۔ کئی دفعہ مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں ہیں۔عدالت نے بھی ایک رٹ پیٹیشن پر حکومت کو آڈر دیا تھاکہ قیدیوں کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت امریکہ سے بات کر کے عافیہ کی واپس پاکستان لانے کی بات چیت کی جائے۔سب حکمرانوں نے پاکستان کی عوام کے سامنے عہد کیا تھا کہ عافیہ میری بیٹی ہے میں اسے واپس لائو ںگا۔ کیا کیا بیان کیا جائے۔ اس باتوں کو ویسے تو پورا پاکستان، بلکہ پوری دنیا مظلومہ عافیہ کے متعلق جانتی ہے۔ اس سارے کام کا سہرا ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ کے سر جاتا ہے جس کے سارے شب روز اپنی بہن کی رہائی کے لیے صرف ہو رہے ہیں۔ اس خاتون نے اپنی بہن کی رہائی کی سپورٹ حاصل کرنے کے لیے ملک اور دنیا کا کونہ کونہ چھان مارا ہے۔

کون سی جگہ ہے جہاں یہ خاتون نہ گئی ہو۔ کون سی عدالت ہے جس کا دروازہ اس خاتون نے نہیں کٹھکٹھایا ہو۔ ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ اور عوام ان تمام کاموں پر ہر ایک کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتی ہے ۔اب اس خاتون نے ٣٠ مارچ کو عافیہ کے اغوا کے ١٢ سال مکمل ہونے پر یومِ سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔ ہم ملک کے اخبارات کے مالکان اور ایڈیٹر حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ ٣٠ مارچ کو یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی ایڈیشن شائع کریں۔ ہفتہ وار،پندرہ روزہ ، ماہ وار اور سہہ ماہی رسالے نکالنے والے حضرات سے بھی درخواست ہے کہ اپنے رسالوں میں یوم سیاہ کے حوالے سے تحریریں شائع کریں۔ لکھاری حضرات جو پہلے بھی عافیہ کی رہائی کے لیے اپنا قلم استعمال کرتے رہے ہیں۔ اس یوم سیاہ کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اپنے اپنے کالموں میں یوم سیاہ پر زرو دے کر اس معاملے کو اُٹھائیں۔سول سوسائٹی سے بھی درخواست ہے کہ بھی یوم سیاہ کے حوالے سے پروگرام ترتیب دے۔اس میں مظاہرے بھی ہو سکتے ہیں دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی جا سکتی ہیں۔سیاسی جماعتیں پہلے بھی بھر پور طور پر عافیہ کے لیے آواز اُٹھاتی رہی ہیں ۔ ان سے بھی گذارش ہے کہ جس طرح مناسب سمجھیں عافیہ کے لیے آواز اُٹھایں۔ پاکستان کی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے منتخب ارکان سے درخواست ہے کہ وہ بھی یوم سیاہ کوزیر بحث لائیں۔ اس پر تقاریریں ہوں اور قراردادیں پاس کی جائیں۔

صاحبو! کیا ڈاکٹرعافیہ صدیقی ٨٦ سالہ امریکی قیدی ایک پاکستانی مسلمان مظلوم خاتون نہیں ہے؟ کیا اس خاتون کا حضرت ابوبکر صدیق (جس سے مسلمانوں کا روحانی رشتہ ہے) سے خاندانی تعلق نہیں ہے؟کیا ہم سب لوگ ایک مظلومہ امت مسلمہ کے حق میں ایسے پروگرام نہ کریں گے جس کو ٣٠ مارچ کو کراچی سے اس کے تین معصوم بچوں کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ اُس کو اغوا کر کے صلیبیوں کے حوالے کرنے والے نے کس شان سے کہا تھا کہ میں نے ٦٠٠ مسلمانوں کو ڈالر کے عوض امریکہ کے حوالے کیا ہے۔ کیا یہ ڈکٹیٹر اس وقت مقافاتِ عمل کے تحت کئی مقدمات میں ملوث نہیں ہے۔ کل تک پاکستانی قوم کو مکادکھانے والا چھپ کر نہیں بیٹھا ہوا؟عافیہ مظلومہ کا کسی کو بھی پتہ نہیں تھا کہ کہاں ہے۔ اس کی بوڑھی ماں، بہن اور خاندان کے دوسرے لوگوں پر کیا گزری تھی، یہ وہی جانتے ہیں۔

بھلا ہوں ایک برطانوی خاتوں صحافی ایورن ریڈلے کا جو طالبان کی قید سے رہا ہوئی تھی اور طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر مسلمان بھی ہو گئی ہیں جس نے یہ اعلان کیا تھا کہ میں نے بلگرام کی جیل میں قید، ایک قیدی نمبر ٦٥٠ کی سسکیاں اور چیخیں سنی ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مظلوم خاتون اغوا شدہ پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہیں۔ اس دوران میں ڈکٹیٹر کے کارندوں نے مہم چلائی ہوئی تھی کہ یہ خطرناک خاتون ہے اس کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ یہ نیورولجسٹ، نیوکلیئر سائنٹسٹ ہے۔ جو خطرناک اسلحہ بنانے میں ماہر ہے۔ پاکستانی میڈیا بھی ان کونیورولجسٹ ،نیوکلیئر سائنٹسٹ اور امریکی شہری لکھتا رہا ہے۔مگر ان کی بہن فوزیہ صدیقی صاحبہ نے اپنے ایک انٹرویو جو نوائے وقت سنڈے میگزین مورخہ ١ ١کتوبر ٢٠١٠ ء میں شائع ہوا تھا کہا ” کہ حکومت کے نمائندے اور بعض نامور صحافی غلط بیانی کر رہے ہیں کہ وہ نیوکلیئر سائنٹسٹ اور امریکی شہری ہے۔

بلکہ وہ leaning through ammitaton میں پی ایچ ڈی ہے” بچوں کی تعلیم میں امریکا سے پی ایچ ڈی کی۔ امریکی عدالت نے عافیہ کو القاعدہ اہلکار نہیں کہا۔ وہ پاکستانی شہری ثابت ہوئی۔ بہر حال ایورن ریڈلے کے انکشاف کے بعد امریکہ نے اسے اپنے ملک میں منتقل کیا اُس پر مقدمہ قائم کیا۔ کہ اس نے جیل کے دوران امریکی سپاہیوںپر رائفل تانی اور فائر کیا۔ کوئی سپاہی زخمی یا مرا نہیں بلکہ عافیہ خود ہی زخمی ہوئی ۔جس کو بعد میں زخموں میں چور چور امریکی عدالت میںپیش کیا گیا تھا جس کو وہاں پر موجود سب لوگوں نے دیکھا۔ پھر بھی متحسَب یہودی جج نے عافیہ کو٨٦ سال کی قید سنائی۔ جو امریکا کی عدالتی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ہے۔ اس ناجائز فیصلہ کو سن کر ایک امریکی دانشور نے اُسی موقعہ پر تاریخی بات کی تھی کہ یہ سزا عافیہ کو نہیں بلکہ مسلمانوں کو دی گئی ہے۔

ایک مظلوم مسلمان تعلیم یافتہ پی ایچ ڈی خاتون پر افغانستان اور امریکا میں کیا کیا ظلم کیے گئے یہ ایک طویل داستان ہے جو ١٢ سال سے پاکستان اور دنیا میں اخبارات میں بیان کیے گئے ہیں۔مگر ہمارے حکمران آج تک اُس کی سزا ختم نہ کروا سکے ۔ جبکہ اُس کے ہاتھ سے کوئی قتل بھی نہیں ہوا۔ ریمنڈ ڈیوس جس نے پاکستان کے تین شہریوں کا قتل کیا تھا ۔جو سی آئی اے کا مشہور معروف ایجنٹ بھی تھا اُس کو امریکا کے حوالے کر دیا گیا۔اپنے دوسرے ایجنٹ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو واپس مانگنے کی کئی دفعہ کو شش بھی کرتا رہا ہے۔ مگر ہمارے حکمرانوں میں اتنی جرأت بھی نہیں کہ وہ عافیہ صدیقی کو واپس مانگ سکیں ۔اللہ عافیہ صدیقی مظلومہ امت مسلمہ کا حامی و مدد گار ہو آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Hazrat Muhammad PBUH
Previous Post عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنت سے بڑھ کر (10)
Next Post یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آصف زرداری
Asif Zardari

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.