counter easy hit

ملک کا ہر ادارہ جمہوری استحکام کیلئے کردار ادا کرے:بلاول بھٹو

: Bilawal Bhutto

: Bilawal Bhutto

ملک کی بقا صرف جمہوریت کے تسلسل کے باعث ہی یقینی ہے :چیئرمین پیپلز پارٹی کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب
لاہور (یس اُردو) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ججوں کی تقرری ججز کریں گے تو آئین بحال ہوگا ، مشرف نے ایمرجنسی لگا کر 60 ججوں کو معطل کر دیا ، لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو وکلا سے جمہوریت کا سبق سیکھنا ہوگا ، میں آج وکلا کے درمیان موجود ہوں اور اس کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں ، بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے وزرا کے خلاف بھی کئی بڑے فیصلے کئے گئے جن کو ہم نے تسلیم کیا ، ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ماضی میں عدلیہ سے بھی بڑی غلطیاں ہوئی ہیں مگر انصاف کی فراہمی میں ناکامی کی ذمہ داری اجتماعی طور پر ہم سب پر عائد ہوتی ہے ، بلاول بھٹو نے لاہور ہائیکورٹ بار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آمریت کیخلاف جدوجہد میں وکلا اورلاہور ہائیکورٹ بار نے بے مثال کردار ادا کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ ججز کی تقرری میں صدر اور وزیر اعظم کا کردار علامتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ۔ اس سلسلے میں حکومت قانون سازی کرنے کی ذمہ داری ادا کرے ۔