counter easy hit

فرانس : ’فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ‘ کی جانب سے بین المزاہب ہم آہنگی کا دن (Journee Portes Ouvertes) میں منایا گیا

Minhaj ul Quran Paris

Minhaj ul Quran Paris

پیرس (ے کے راؤ) ’فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ‘ Conseil français du culte musulman جو کہ CFCM نام سے جانی جاتی ہے کی جانب سے بین المزاہب ہم آہنگی کا دن ( Journee Portes Ouvertes ) منایا گیا۔ اس سلسلے میں پیرس کی جامعہ مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں ہفتہ اور اتوار کو تقریبات ہوئیں جس میں دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اسلام کو صحیح معنوں میں سمجھ سکیں۔

اس موقع پر فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ‘ کے صدر انوار کبیبیچ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کاوش کا مقصد ایک ایسا موقع پیدا کرنا ہے جہاں لوگ ایک چائے کے کپ پر جمع ہو کر عام مسلمانوں سے مل سکیں۔‘اور خیالات کا تبادلہ کر سکیں اور اس سے سمجھنے کا موقع ملے گا کہ دہشت گردی اور پیرس کے حالیہ حملوں سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں۔ مسٹر انوار کبیبیچ یہ بھی کہنا تھا کہ “وہ چاہتے ہیں کہ اسلام کے تشدد اور دہشت گردی سے تعلق کے بارے میں باتیں سننے والوں کو اس مذہب کے بارے میں حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔

اس سلسلے میں فرانس میں پاکستانیوں کی متحرک تنظیم ” منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس سے رابطہ کیا گیا تو تنظیم کے صدر اظہر صدیق نے فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ‘ کی کاوش کو سرہاتے ہو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پورے جہان اور کائنات کے لئے ہے اور تحریک منہاج القرآن کے دنیا بھر کے مراکزکے دروازے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوے ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جہالت اور کم علمی کی پیدائش ہیں۔ اظہر صدیق نے کہا کہ انسانی معاشرہ کو امن و محبت کا گہوارہ بنانے کے لیے ، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے بین المزاہب ہم آہنگی اور برداشت کے جزبے کو پروان چڑھانا ہو گا۔ خیال رہے 13 نومبر کی رات پیرس میں ہوئی دہشت میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے اس وقت سے فرانس میں ہنگامی حالت نافظ ہے۔