counter easy hit

غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستانی بانڈز میں دلچسپی

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی بانڈز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزارت خزانہ کے مطابق یورو اور سکوک بانڈز کے لیے8 ارب ڈالر کی پیشکیں موصول ہو گئیں۔

Foreign investors interested in Pakistani bondsپاکستان نے دبئی ،لندن اور امریکا میں بانڈز کی نیلامی کے روڈ شو کئے تھے۔ کوئی پاکستانی سکوک یا ریورو بانڈز میں سرمایہ کاری نہیں کرسکتا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالرکےسکوک اور یورو بانڈجاری کئے تھے ۔ایک ارب ڈالرکےسکوک بانڈ5 سال کے لیےجاری کیےگئے ہیں، جن پر شرح منافع 5 اعشاریہ 625 فیصد ہوگی جبکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے یورو بانڈ 10سال کےلیےجاری کیےگئے۔ جن کی شرح منافع 6 اعشاریہ 875 فیصد ہے۔ وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں وفدنے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔