counter easy hit

بالی وڈ ستاروں کے کئی ممالک میں بڑے بڑے گھر

بالی وڈ کے ستاروں نے بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے گھر بنا رکھے ہیں ۔ امیتابھ ہوں ، ابھیشک ، شاہ رخ خان یا سلمان خان ، سب نے بھارت سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر خرید رکھے ہیں ۔

Big house in many countries of Bollywood starsوہ دن گئے جب امیتابھ بچن گایا کرتے تھے کہ وہ کھولی نمبر چار سو بیس میں رہتے ہیں، اب بھارت میں الہ آباد اور گُرگرام کے علاوہ انہوںنے دبئی، پیرس، لندن اور دیگر مقامات پر بھی گھر بنا رکھے ہیں۔ ان کا پیرس کا گھر تین کروڑ بھارتی روپے کا ہے، اس کے علاوہ ان کے پانچ گھر ممبئی میں ہیں۔

امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشک نے ایشوریہ کے جڑواں نیناں کو سکون پہنچانے کے لیے جمیرہ کی گولف اسٹیٹ میں ایک ریزورٹ ولا بنا رکھا ہے جس کی مالیت ساڑھے تین کروڑ اماراتی درہم ہے۔

شاہ رخ خان اور گوری نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگژری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے آٹھ ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ یہ گھر سترہ کروڑ چوراسی لاکھ بھارتی روپے کا ہے اور اس کا اپنا ساحل بھی ہے۔

شاہ رخ خان کا ایک اپارٹمنٹ لندن کے پوش علاقے پارک لین میں بھی ہے جس کی مالیت دو کروڑ برطانوی پاونڈ ہے۔

ایسے میں سلمان خان کہاں پیچھے رہتے،، باندرا بینڈاسٹینڈ پر اپنے عالی شان اپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ انہوں نے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ایک مہنگا گھر بنایا ہے۔