counter easy hit

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر سے بڑی تعداد میں نقدی اور زیورات برآمد

ملائیشیا : اربوں ڈالر کی کرپشن کے الزام کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی Exporting a large number of cash and jewelry from Malaysia's former Prime Minister Najib Razzaqسامان برآمد کر لیا گیا۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں ڈالر کی کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن کورٹ نے اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے۔ سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق پر دوران وزارت اربوں ڈالرز کی دولت لوٹنے، فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ نجیب رزاق کے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی ہے اور کرپشن الزامات کی وجہ سے 9 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم کے اتحاد کو 60 سالہ دور اقتدار کے بعد غیر یقینی شکست ہوئی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق نجیب رزاق کی کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے والی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر 350 سے زائد ڈبے اور بیگ برآمد کیے۔ پولیس حکام کے مطابق سابق ملائیشین وزیراعظم کے گھر سے برآمد ہونے والے ڈبوں اور بیگز میں نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء شامل تھیں۔