counter easy hit

برلن، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی ،مختلف سرگرمیاں جاری

برلن میں سفارتخانہ پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں سفیرِ پاکستان جوہر سلیم نے وزیراعظم نوازشریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’جموں و کشمیر کا تنازع تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل میں سب سے پرانا تنازع ہے۔’مزید سفیرِ پاکستان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ بھارت ایک بڑی معاشی طاقت ہے اور سامراج بھارت کو چین کے مخالف کھڑا کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان نے دنیا کے اعوان پر کشمیر کا مسئلہ ہمیشہ سرِ فہرست رکھا ہے۔

جوہر سلیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے جامعہ ہائیڈلبرگ کے جنوبی ایشیا انسٹیٹیوٹ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کا خلاصہ کیا۔

مباحثے میں طلبہ، پروفیسرز اور دانشوروں کو اس بات پر قائل کیا کہ خطے میں امن وخوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے تاہم بعض مقررین نے پاکستان میں موجودہ کشمیر کمیٹی کی نا اہلیت، غیر سنجیدگی اور مسئلہ کشمیر پر عدم معلومات پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی اسٹوڈنٹس نے جرمن اور اردو زبان میں جوش و جذبے کے ساتھ تقاریر کیں۔

اسی کے ساتھ برلن میں تحریکِ آزادیِ کشمیر کے بانی اور معروف صحافی مرحوم محمد شکیل چغتائی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں عرصہ دراز سے جاری مظالم کے خلاف بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔فری کشمیر آرگنائزیشن برلن کے صدر محمد صدیق کیانی کی قیادت میں نہتھے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کے استعمال کی بھرپور مذمت کی گئی۔

صدیق کیانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں شب و روز انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، سیکورٹی کونسل اور بین الاقوامی طاقتیں فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔

اس موقعے پر برلن میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے ’گو انڈین آرمی گو’ کے نعرے لگائے جبکہ مقررین نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اگرچہ پاکستان کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر5 فروری کو منایا جاتا ہے لیکن عام تعطیل کے باعث رواں ہفتے خصوصی تقریبات کا اہتمام کرکے کشمیریوں کو ان کی قربانیوں پر سلام پیش کیا –

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website