counter easy hit

عدالت کو گمراہ کیے جانے کا انکشاف

نیب میں غیر قانونی بھرتیوں کے ازخود نوٹس کیس میں نیب ہیڈ کوارٹر کی طرف سے سپریم کورٹ میں غلط معلومات فراہم کر کے عدالت کو گمراہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ انکشاف ڈی جی نیب ملتان بریگیڈئیر ریٹائرڈ فاروق نصیر اعوان نے اپنے تحریری جواب میں کیا۔

ڈی جی نیب ملتان نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈپٹی چیئر مین نیب امتیاز تاجور جو نیب میں غیر قانونی بھرتیوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں ان کی اپنی تقرری خلاف قانون ہے ۔ڈپٹی چیئر مین نیب امتیاز تاجور کی تقرری میں شفافیت نہیں برتی گئی قواعدو ضوابط کو نظر انداز کیا گیا ۔

ڈی جی نیب ملتان کا یہ بھی موقف ہے کہ ڈپٹی چیئر مین نیب امتیاز تاجور کے خلاف فنڈز میں خورد برد کے الزامات پر ایف آئی اے انکوائری کر رہی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ امتیاز تاجور سیکرٹری ایجوکیشن تھے ۔ اس وقت ان کے پاس نادرہ کا بھی اضافی چارج تھا۔

فنڈز میں خورد برد کے الزامات اس وقت کے ہیںجبکہ غیر قانونی بھرتیوں کی اسکروٹنی کرنے والی کمیٹی کے سیکرٹری ڈی جی ایچ آر ایم محمد شکیل ملک بذات خود ڈیپوٹیشن پر ہے ان کا گریڈ 20ہے جبکہ ان کی تقرری قواعدو ضوابط کے برعکس گریڈ 21میں کی گئی ہے۔

ڈی جی نیب ملتان بریگیڈئیرریٹائرڈ فاروق نصیر اعوان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کمیٹی کی رپورٹ کو ایدیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن امیر اشرف خواجہ کی منظوری بھی حاصل ہے جبکہ اصل صورت حال یہ ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کمیٹی کا رکن بننے سے انکار کر دیا تھا اور وہ کبھی بھی کمیٹی کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہو ئے ۔

مزید براں کمیٹی کے کسی رکن نے سفارشات پر دست خط نہیں کیے ۔ ڈی جی نیب ملتان کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ میں داخل کی گئی نیب ہیڈ کوارٹر کی رپورٹ متعصبانہ،، بدنیتی پر مبنی اور امتیازی ہے ۔

ڈی جی نیب کی رپورٹ میں چیئر مین نیب پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ درخواست گذار جب نیب ہیڈ کوارٹر میں سی او ایس تھاتو چیئر مین نیب ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں اپنی پسند کے مقدمات کو پیش کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے جو خلاف ضابطہ تھا اور جب میں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو مجھے اس عہدے سے ہٹا کر انکم ٹیکس گروپ کے گریڈ 19کے افسر کو گریڈ 20 اور 21میں تعینات کر دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website