yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بینظیر قتل میں مشرف حکومت کو کلین چٹ کیلیے پریس کانفرنس کرائی گئی، بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال

Yes 1 Webmaster January 17, 2015January 17, 2015 1 min read
Benazir
Share this:
Benazir
Benazir

اولپنڈی (یس ڈیسک) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس میں2 اہم ترین گواہان نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے سابق سربراہ بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال چیمہ اور بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کے اس وقت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب احمد نے بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں اور وکلائے صفائی نے جرح بھی مکمل کرلی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں سماعت کی۔

بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے دوسرے دن صبح کو اس وقت کے سیکرٹری داخلہ سیدکمال شاہ نے فون کرکے اپنے دفتر بلایا اورکہا کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس میں ہم دونوں نے جانا ہے جس میں بینظیر بھٹوکے قتل بارے بریفنگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم وہاں پہنچے تو اس وقت کے آئی ایس آئی سے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم تاج، ڈی جی آئی بی بریگیڈیئر(ر) سید اعجاز شاہ، ڈائریکٹر جنرل (سی) میجر جنرل نصرت نعیم اور آئی ایس آئی کے کاؤنٹر ٹیررازم سیل کے انچارج بریگیڈیئر شریک تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکاء کو بتایا کہ صدارتی کیمپ آفس آرمی ہاؤس راولپنڈی میں اس وقت کے صدر(پرویز مشرف) کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی ہے جس میں انہوں نے بینظیر بھٹوکے قتل کے حوالے سے بتایا۔ ڈی جی نے بتایا کہ صدر مملکت نے ہدایت کی ہے کہ اس قتل کے حوالے سے حالات نارمل کرنے اور عوامی غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے فوری پریس کانفرنس کی جائے، یہ پریس کانفرنس میرے (بریگیڈیئر چیمہ) ذمہ لگائی گئی۔ دراصل اس وقت کے صدر یہ چاہتے تھے کہ اس پریس کانفرنس کے ذریعے انہیں عوام کی طرف سے یہ کلین چٹ مل سکے کہ وہ یا ان کی حکومت بینظیر بھٹوکے قتل میں ملوث نہیں ہے، بریگیڈیئر(ر)چیمہ نے بتایا اس پریس کانفرنس سے متعلق مجھے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں قتل کی ویڈیو فوٹیج دکھائی گئی اور یہ ویڈیوفوٹیج میڈیا سے شیئر کرنے کیلئے مجھے دی گئی، بینظیر بھٹوکے قتل کی میڈیکل رپورٹ اور ایکسرے بھی دیئے گئے کہ بینظیر بھٹوکی موت گولی سے نہیں ہوئی۔

ان کی رائے تھی کہ بینظیر بھٹوگولی سے نہیں بلکہ گاڑی کا لیور لگنے سے مری ہیں، ان کا سر دھماکے کے خوف سے زورکے ساتھ اس لیور سے ٹکرایا، ایک آڈیوکیسٹ مجھے دی گئی جو ایجنسیوں نے ٹریس کی تھی۔ اس آڈیوکیسٹ میں طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود اس قتل کے بعد مولوی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’کام ہوگیا‘‘ (job well done)، پشتو زبان کی اس آڈیوکیسٹ کا اردو اور انگریزی ترجمہ بھی دیا گیا، اس وقت کے صدر پرویز مشرف کی اس ہدایت پر عمل کیلئے میٹنگ کے بعد میں اور سیکرٹری داخلہ، وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد نواز کے پاس گئے اور انہیں اس بابت مفصل بریفنگ دی، یہ پریس کانفرنس قتل کے دوسرے دن 28 دسمبر 2007 کو 5 بجے کی گئی، اس پریس کانفرنس میں جو بھی میڈیا کے ساتھ شیئرکیا وہ سب مجھے بریف کیا گیا تھا، میں نے اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کی۔

یہ میں نے صرف ری پرڈیوس (پیش) کیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے سوال کیا کہ جوکال پکڑی گئی تھی اس میں ایسی کوئی ہدایت تھی کہ کسی کو قتل کیا جائے؟ بریگیڈیئرچیمہ نے جواب میں کہا ایسی کوئی بات نہیں تھی، مولوی صاحب صرف مبارک باد دیتے ہیں کہ کام ہوگیا ہے۔ بینظیربھٹوکوحملے کے بعد جس ہسپتال لے جایاگیا اس( بینظیر بھٹو) ہسپتال کے اس وقت کے ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد نے بینظیر بھٹوکی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ بینظیر بھٹوکی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے، چونکہ پوسٹ مارٹم صرف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ہوتا اس لئے ان کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا جبکہ پولیس پوسٹ مارٹم کے بجائے ڈیڈ باڈی چکلالہ ایئر بیس لے گئی تھی۔

سرکاری پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے2 گواہان لیڈی ڈاکٹر سعدہ اور لیڈی ڈاکٹر قدسیہ کی گواہی ترک کر دی ہے ۔اہم ترین گواہان کے بیانات کے آغاز سے یہ کیس بھی حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ملزمان ڈی آئی جی سعود عزیز،ایس پی خرم شہزاد،اعتزاز شاہ، شیر زمان، رفاقت، حسنین، عبدالرشید بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے پیر 19جنوری کواگلی سماعت پر4 مزید اہم گواہان کو طلب کر لیا ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Petrol Crisis
Previous Post پنجاب میں پیٹرول کا بحران، لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے
Next Post یورپ کے انتہا پسند اور مذہبی جنونی صحافیوں کا پوپ پر اسلام نوازی کا الزام..!!
France

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.