counter easy hit

بلاول بھٹوزرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے، رانا ثناءاللہ

Being misguided to Bilawal bhutto zardari, Rana Sanaullah

Being misguided to Bilawal bhutto zardari, Rana Sanaullah

لاہور: وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے۔

وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے لئے وقت کم ملا ، جھنگ میں آزاد امیدوار کی جیتنے کی وجہ ہمارے امیدوار کو نااہل قراردینا ہے لیکن جھنگ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اورشفاف الیکشن ہوا، جھنگ میں حق نوازجھنگوی کی عوام میں بہت پذیرائی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اورجمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے اوربلاول بھٹو کو کسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح بدزبان ہوجاؤ وہ اب تحریک انصاف کی طرزپرگالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں۔

اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قسمت بیگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس میں 4 ملزمانگرفتارہوچکے ہیں اور دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website