counter easy hit

داڑھی چہرے کی جلد کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، تحقیق

Beard facial skin protects

Beard facial skin protects

لندن…..برطانوی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مردوں کی داڑھی میں موجود بیکٹیریا چہرے کی جلد کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ داڑھی میں ایسے اینٹی بایوٹک جراثیم پائے جاتے ہیں جو انسان کی جلد کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچانے کاسبب بنتے ہیں۔ جرنل آف ہاسپٹل انفیکشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں داڑھی اور بغیر داڑھی کے اسپتال کے 408 عملے کے ارکان کے چہروں کو پونچھ کر نمونے حاصل کیے گئے۔ماہرین کے لیے یہ امر حیران کن تھا کہ داڑھی کے بغیر عملے کے چہروں پر داڑھی والے عملے کے چہروں کے مقابلے میں مضر جراثیم کی تعداد زیادہ تھی۔ماہرین کے مطابق شیو کرنے سے جلد پر خراشیں لگتی رہتی ہیں جس سے بیکٹریا کی نشوونما میں مدد ملتی ہے یا دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ داڑھی انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرتی ہے۔