counter easy hit

برسلز پارلیمنٹ میں کشمیر پر اہم کانفرنس اور ثقافتی نمائش منگل کو منعقد ہو گی

Conference and Exhibition

Conference and Exhibition

برسلز (زاہد مصطفی اعوان سے) مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے برسلز پارلیمنٹ میں ایک اہم کانفرنس اور ثقافتی نمائش منگل 26 جنوری کو منعقد ہو گی۔’’کشمیری ثقافت۔ مستقبل کے تناظر میں‘‘ کے عنوان سے یہ پروگرام کشمیر کلچرل ڈے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے جس کے میزبان رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور الہی ظہور ہیں۔

پروگرام کا اہتمام انٹرنیشنل کو نسل فار ہیومن ڈی ویلپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی) اورکشمیرکونسل ای یو کررہی ہیں۔ ایم پی برسلزپارلیمنٹ ڈاکٹر منظورکے استقبالیہ خطاب کے ساتھ ہی نمائش کا باقاعدہ افتتاح ہوگا اوراس کے بعد علاقائی خصوصیات کا حامل ظہرانہ پیش کیاجائے گا۔پروگرام کے دوسرے حصے کے دوران ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں برسلز اوریورپی پارلیمنٹس کے اراکین، سکالرز، جرنلسٹس اور سول سوسائٹی کے افرادکشمیری کلچراورکشمیر کے مستقبل پر بحث کریں گے۔

پروگرا م کے منتظم اورآئی سی ایچ ڈی اورکشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاہے کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد کلچراور دیگر پرامن ذرائع سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے۔

بھارت کے زیر قبضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں اور بھارتی حکمران کشمیریوں کے بنیادی حقوق دینے سے انکاری ہیں۔ کشمیری عوام ایک لمبے عرصے سے ریاستی دہشت گردی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

یہ لوگ حق خودارادیت چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیرکا ان خواہشات کے مطابق حل علاقے میں امن اورخوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔