counter easy hit

بنگلورو: اسکول میں تیندوے کا حملہ ، 6 افرادکو زخمی کردیا

Bangalore: Jaguar

Bangalore: Jaguar

بنگلورو…… بھارتی شہر بنگلورو میں تیندوا ایک اسکول کے اندر گھس کر عملے پر حملہ کردیا،جس میں 6 افراد کو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بے ہوشی کا انجکشن لگا کرتیندوے کو پکڑلیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں تیندوے نے ایک اسکول کے اندر گھس کرعملے پر حملہ کردیا،جیسے بعد ازاں بے ہوشی کے انجکشن فائرکرکے قابو کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق تیندوے اسکول میں موجود عملے پر شام کے وقت حملہ کیا ،اس وقت اسکول میں تدریسی وقت ختم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کوئی بھی طالب علم موجود نہ تھا۔تیندوے نے عملے پر سوئمنگ پول کے قریب حملہ کیا ،اس سے قبل اس نے کلاس رومز اور کوریڈور کے چکر بھی لگائے ،حملے کے دوران عملے نے مزاحمت بھی کی ،جس میں 6افراد زخمی ہوئے۔