counter easy hit

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ نے مالٹن ماڈرن ماسٹر ایوارڈجیت لیا

 actor Johnny Depp

actor Johnny Depp

کیلی فورنیا ……..ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو کیلی فورنیا میں ہونے والے رنگا رنگ سانتا باربرا انٹرنیشنل فلم میلے کے موقع پر مالٹن ماڈرن ماسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس موقع پر جونی بے حد خوش دکھائی دئیے اور اپنے فلمی کیرئیر پر بھی اظہارِ اطمینان کیا۔ ایوارڈ لیتے ہوئے جونی ڈیپ نے فلم ناقد لیونارڈ مالٹن سے بات کرتے ہوئے اپنے فلمی کیریئر پر رائے کاا ظہار کیا اور الپیکیو، مارلن برانڈو اور مارٹن لنڈاؤ کی یادیں بھی تازہ کیں۔ جونی ڈیپ نے مزید کہا کہ وہ لیونارڈ ڈی کیپریو کا قدردان ہیں جبکہ موت سے بھی بہت ڈرتے ہیں۔