counter easy hit

عزیر بلوچ کی گرفتاری آپریشن کراچی کی سب سے بڑی خبر ہے، تجزیہ کار

Baloch of Karachi the biggest

Baloch of Karachi the biggest

کراچی……سینئر تجزيہ کاروں نے عزیر بلوچ کی گرفتاری کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ آپریشن کراچی کی سب سے بڑی خبر اور اسٹریٹجک لیول کی گرفتاری ہے ، اس سے کئی رازوں سے پردہ اٹھے گا۔
جیو نیوز کے اینکر پرسن اور سینیر تجزیہ کار طلعت حسین نے عزیر بلوچ کی گرفتاری پر تبصرہ کرتےہوئے کہاکہ اس کے بہت گہرے سیاسی نتائج مرتب ہوں گے ۔سینیر تجزيہ کار مظہر عباس نے کہاکہ عزیر بلوچ کی گرفتاری آپریشن کراچی کی سب سے بڑی خبر ہے اور امکان ہے کہ اس کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا ۔سینیر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے کہاکہ اب تک صرف ویڈیوز اور تصویریں ہی بول رہی تھیں ، لیکن اب عزیز بلوچ بولے گا توکئی راز کھولے گا ۔