counter easy hit

پشاور سے دہشت گرد گرفتار،پستول، دستی بم اور باوردی مواد برآمد

Peshawar terrorists

Peshawar terrorists

پشاور…….انسداد دہشت گردی پشاور نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول، دستی بم اور باوردی مواد برآمد کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق حیات آباد میں کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد سرفراز کو گرفتارکرلیا گیا اور اس کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، ایک پستول، اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پشاور میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لئے آیاتھا،۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیاگیا۔