counter easy hit

ملکی معیشت کے لیے بُری خبر ۔۔۔ ڈالر کی قیمت5 روپے 50 پیسے کے اضافے کے بعد کہاں جا پہنچی؟

Bad news for the domestic economy ... Where did the price of 5 rupees reach 50 after 50 rupees?

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 162 روپے 50پیسے ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 52 پیسے اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 162 روپے 50پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یکم جون سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔واضح رہے آج صبح : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 3 روپے 2 پیسے مزید مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ انٹر بنکمیں ڈالرکی قیمت 160روپے ہوگئی تھی۔۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز ہی میں اوپن مارکیٹ میں انٹر بنک میں ڈالر 156.98 سے بڑھ کر160 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔ واضح رہے کہ تاحال قومی اسمبلی نے مالی سال 20-2019ء کا بجٹ بھی منظور نہیں کیا اورایوان میں بجٹ پیش کیے جانے سے اب تک ڈالر کا ریٹ لگ بھگ 5روپے بڑھ چکا ہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ 26 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ستمبر 2018ء میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور9 ماہ میں بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے ہو گئی تھی اور قیمت فروخت 157 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 20 پیسے مقرر ہوئی تاہم مقامی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت خرید 156 اور قیمت فروخت 156 روپے 70 پیسے پر مستحکم ہو گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website