counter easy hit

سرفراز احمد نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی شرمندہ ہو کر رہ گیا

Sarfraz Ahmed revealed that everyone was shy

برمنگھم (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تو قومی ٹیم کے کھلاڑی بالخصوص کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں آ گئے اور انگلینڈ میں موجود پاکستانیوں نے بھی ان کیساتھ بدتمیزی کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کر دیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کو گود میں اٹھا رکھا تھا اور ہوٹل میں جا رہے تھے کہ ایک پاکستانی نے انہیں موٹا ہونے کا طعنہ دیا۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ شخص نے معافی تو مانگ لی مگر اب سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ہوٹل پہنچے تو ان کی اہلیہ یہ ویڈیو دیکھ کر رو رہی تھیں۔آئی سی سی انسائیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ ”جب میں ہوٹل واپس گیا تو میں نے اپنی اہلیہ کو مذکورہ ویڈیو دیکھنے کے بعد روتے ہوئے دیکھا۔ میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ تو صرف ایک ویڈیو ہے، لوگ تو ہمارے پاس آ کر بہت کچھ کہتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں اور ہمیں مضبوط ہونے کی ضرورت ہے، یہ سب زندگی کا حصہ ہے، جب ہم اچھا نہیں کھیلتے تو ہمیں یہ سب کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website