counter easy hit

عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف

Arif Hameed Bhatti's fascinating discovery

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن ان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کی کچھ سمجھ نہیں آتی۔ کیا نعیم الحق بھی وزیراعظم ہیں؟ کیا انہوں نے بھی کوئی حلف لیا ہوا ہے؟ کیونکہ میں جہاں بھی جاتا ہوں ، وہاں ہر ناجائز سفارش کے پیچھے نعیم الحق ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن ان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کی کچھ سمجھ نہیں آتی۔ کیا نعیم الحق بھی وزیراعظم ہیں؟ کیا انہوں نے بھی کوئی حلف لیا ہوا ہے؟ کیونکہ میں جہاں بھی جاتا ہوں ، وہاں ہر ناجائز سفارش کے پیچھے نعیم الحق ہیں۔آخر اس کی کیا وجہ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ پاکستان میں جو کام چل رہا ہے وہ زلفی بخاری چلا رہا ہے اور نعیم الحق چلا رہا ہے۔ ایک وقت آئے گا کہ جب یہ حکومت نہیں رہے گی تو ان کو دو نیب بنانا پڑیں گی جو احتساب کریں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نعیم الحق کی حکومتی معاملات میں مداخلت کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔اس سے پہلے بھی صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق یوں تو کافی علیل ہیں اور کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں لیکن وہ اس کے باوجود پوری طرح اقتدار کو انجوائے کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین تو نعیم الحق کی بالکل نہیں سنتے۔ اور جو وزرا جہانگیر ترین کے حامی ہیں وہ بھی نعیم الحق کی بات نہیں سنتے جس کے بعد نعیم الحق کی تگ و تاج کا میدان پنجاب بن گیا ہے۔میرے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق نعیم الحق نے ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل سے کہا کہ تم ہی وزیراعلیٰ بن جاؤ ۔ نعیم الحق نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں، ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان سے بھی کہہ دیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل اچھا آدمی ہے اسی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ وزارت اطلاعات میں بھی نعیم الحق کو کافی زیادہ دلچسپی ہے۔ نعیم الحق کے فواد چودھری کے ساتھ مسائل تھے، نعیم الحق اور فواد چودھری کے مابین جھگڑے کا نتیجہ یہ نکلا کہ فواد چودھری بھی وزارت سے گئے اور نعیم الحق کا عمل دخل بھی کم ہو گیا۔ نعیم الحق اب کچھ اور لوگوں کے لیے سوچ رہے ہیں ۔ آج کل وہ پی ٹی وی میں بھی عمل دخل کرنا چاہ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website