counter easy hit

بابراعظم کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ، آل راؤنڈربنانے کی تیاریاں

 لاہور: بابر اعظم کو بیٹنگ میں کامیابی کے بعد بولنگ میں بھی آزمایا جائے گا، انھوں نے برسبین میں آئی سی سی لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے دیا۔

Babar's bowling action test, preparing to make all-rounder

Babar’s bowling action test, preparing to make all-rounder

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق بابراعظم قومی انڈر19 کی قیادت کرچکے ہیں اور آف سپن بولنگ بھی کرتے رہے لیکن ایکشن مشکوک ہونے کی وجہ سے انہیں بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔ اب پی سی بی نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی آفیشل کے مطابق بابر اعظم نے ایڈیلیڈ سے برسبین جا کر آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا جس کی رپورٹ 15 دن تک موصول ہو جائے گی۔واضح رہے کہ بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 282 رنز بنا کر آئی سی سی رینکنگ میں پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website