تہران: ایران کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے ردعمل میں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ کر دیا۔

Iranian actress to boycott the Oscars on trumps anti-Muslim actions
33 سالہ ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی فلم البائع میں ہیروئن کا کردار ادا کرچکی ہیں جسے آسکر ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانیوں کے امریکا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط لازمی قرار دینا نسل پرستانہ اقدام ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اس لیے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ بھی کردیا ہے۔








