yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بابا ہم شرمندہ ہیں

F A Farooqi July 4, 2015 1 min read
Share this:
Allama Iqbal and Quaid e Azam
Allama Iqbal and Quaid e Azam

تحریر: ایم سرور صدیقی
اکثر سوچتاہوں کیا علامہ اقبال نے ایسے ہی پاکستان کا خواب دیکھا تھا ۔۔یا پھربائی ٔ پاکستان قائد ِ اعظم محمد علی جناح نے ایسا ہی پاکستان بنانا چاہتے تھے پاکستان کے قیام کے وقت دنیا کی سب سے بڑی ہجرت کی گئی لاکھوں افراد گاجر مولی کی طرح کاٹ دئیے گئے۔۔ہزاروں مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گئی پاکستان کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیاں کوئی معمولی نہیں ہیں تاریخ میں یہ قربانیاں یقینا ناقابل ِ فراموش ہیں مسلمانوںنے تو قدم قدم پر قربانیاں دی ہیں آج کی نسلوںکو اس کا قطعی ادراک نہیں ۔۔ ارض ِ پاک کوگلہ تو اپنی ہرنسل سے ہے ایک بات طے ہے پاکستان کو جتنا نقصان یہاں بسنے والی اشرافیہ نے پہنچایاہے کسی دشمن نے نہیں پہنچایا ہوگا پاکستان کے تمام مسائل اور عوام کی محرومیوںکے یہی ذمہ دارہیں یہ

ان لوگوںنے اس ملک کو کبھی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سے زیادہ اہمیت نہیں دی اس لئے سوچتا رہتا ہوں کیا قائد ِ اعظم کے پاکستان کو کسی کی نظر ِ بد لگ گئی ہے۔۔۔ یا پھر ہماری شامت ِ اعمال۔۔۔ جو بھی ہو ہم اپنے قائد ِ اعظم سے انتہائی شرمندہ ہیں میرے قائد اعظم نے تو کہا تھا ہم الگ وظن اس لئے بنانا چاہتے ہیں تاکہ اسلام کے تجربات اپنے معاشرہ پرکرسکیں لیکن اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں کہیںفرقہ واریت،لسانی جھگڑے معمول بن گئے ہیں کہیں جمہوریت۔۔۔کہیں خلافت اور کہیں اسلام کے نام پراپنے ہم مذہب بھائیوںکے گلے کاٹے جارہے ہیں ۔۔۔ کہیںمعاشی استحصال ہورہاہے یاان کے حقوق غصب کئے جاتے ہیں خودکش حملے، بم دھماکے،ٹارگٹ کلنگ ایک الگ مسائل ہیں جنہوںنے پوری قوم کا جینا حرام کررکھاہے اس میں کوئی شک نہیں

پاکستان کو اللہ نے بے شمار وسائل سے نوازاہے لیکن یہ دولت فلاح ِ انسانیت کیلئے خرچ ہونی چاہیے ۔۔۔عوام کی حالت بہتربنانے پر صرف کی جانی چاہیے۔۔غربت کے خاتمہ کیلئے منصوبہ بندی کیلئے ٹھوس اقدامات متقاضی ہیں جرم، ناانصافی اور سماجی برائیوں کے قلع قمع کے لئے کام کرنے کا اہتمام ہونا چاہیے اگرایسا نہیں ہورہا تویہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوںسے نا شکری ہے اور اللہ ناشکری کرنے والوںکو پسند نہیں کرتا۔۔اپنے ملک کا حال میں قائد ِ اعظم کو کیا بتائوں پو ری دنیا میںشاید سب سے زیادہ پروٹوکول پاکستانی حکمرانوںکاہے جن کی آمدورفت کے موقعہ پر گھنٹوں ٹریفک جام رکھنا عام سی بات ہے

Ambulance
Ambulance

اس دوران ایمبولینسوں میں مریضوں کی موت واقع ہو جائے،طالبعلم کو تعلیمی داروں اور ملازمین کودفاتر سے دیر بھی ہو جائے تو حکمرانوںکی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔۔۔اور تو اور ہمارے ممنون حسین جیسے عام پاکستانی صدر ِپاکستان بننے کے بعدپروٹوکول کے محتاج ہوکررہ گئے ہیں۔۔۔دل چاہتاہے آج اپنے بابے اپنے قائد ِ اعظم کے سامنے اپنا سینہ چیرکررکھ دوں۔۔۔ دل کے تمام ہاڑے سنا ڈالوں کہ ان کے جانشینیوںنے اس ملک کا کیا حال کرڈالا پہلے اس ملک کو دو لخت کیا لیکن ماضی سے کوئی سبپ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔۔۔ آدھا ملک گنوانے کے بعد بھی کوئی عبرت حاصل نہیں کی ۔دنیا میں پاکستان شاید واحدملک ہے جس میں رہنے والوںکی اکثریت کو اپنے ہی دیس سے پیار نہیں جو اس پاک وطن کی محبت کے گن گاتے ہیں ان کیلئے زندگی بوجھ سی بن گئی ہے حیات کے دن رات عذاب۔۔۔ہماری اشرافیہ نے ان کے مقدرمیں محرومیاں اور مایوسیاں لکھ دی ہیں اور جب مایوسیاں حدسے زیادہ بڑھ جائیں انسان کو اپنی ذات سے بھی محبت ختم ہو جاتی ہے غورکریں۔۔

دیکھیں تو محسوس ہوگا کہ باقی مانندہ پاکستان میں بھی 16دسمبر والے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس ملک میں امیر امیر تر ۔۔غریب غریب ترین ہوتا جارہا ہے آج پھر ملک خطرے میں ہے مشرقی پاکستان بھی مایوسی اور محرومیوںکے باعث ٹوٹا تھا آج بھی محرومیوں اور مایوسیوںکا دور دورہ ہے سیاستدانوںنے مک مکا کانام جمہوریت رکھ دیا ہے ان کے اپنے اربوں کھربوں بیرون ِ ممالک میں ہیں لیکن ان کا دل بھرتاہے نہ جیب نہ نیت۔۔۔کروڑوں ہم وطن خط ِ غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیںکبھی یہی حال مشرقی پاکستان کے باسیوںکا تھا جب ملک میں سماجی انصاف ملے۔۔ نہ۔پیٹ بھرکر روٹی۔۔۔

غریبوںکے پڑھے لکھے بچوںکو روزگار نہ ملے اشرافیہ کی نااہل اولاد کلیدی عہدوںپر فائز ہو جائے عام آدمی کو کیا فرق پڑتاہے۔۔۔۔مجھے لگتاہے جب پاکستان دولخت ہوا عالم ِ ارواح میں میرا قائد ِ اعظم ۔۔۔علامہ اقبال کے گلے لگ کر بہت رویا ہوگا۔۔۔۔ہم پاکستانی ایک ملک میں رہنے کے باوجودمگر آج بھی سندھی ،بلوچی،پٹھان اور پنجابی کی تفریق سے باہر نہیں نکلے۔۔۔دنیا میں دو ملک مذہب کی بنیاد پر معرض ِ وجودمیں آئے پاکستان اور اسرائیل۔۔۔

Islam
Islam

لیکن دنیا بھرکی اسلام دشمن طاقتوںنے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیایہود و نصاریٰ کا گٹھ جوڑ اسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔پاکستان کے قیام کے وقت دنیا کی سب سے بڑی ہجرت کی گئی لاکھوں افراد گاجر مولی کی طرح کاٹ دئیے گئے۔۔ہزاروں مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گئی پاکستان کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیاں کوئی معمولی نہیں ہیں تاریخ میں یہ قربانیاں یقینا ناقابل ِ فراموش ہیں مسلمانوںنے تو قدم قدم پر قربانیاں دی ہیں آج کی نسلوںکو اس کا قطعی ادراک نہیں ۔۔ ارض ِ پاک کوگلہ تو اپنی ہرنسل سے ہے ایک بات طے ہے پاکستان کو جتنا نقصان یہاں بسنے والی اشرافیہ نے پہنچایاہے

کسی دشمن نے نہیں پہنچایا ہوگا پاکستان کے تمام مسائل اور عوام کی محرومیوںکے یہی ذمہ دارہیں یہ ان لوگوںنے اس ملک کو کبھی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سے زیادہ اہمیت نہیں دی۔۔۔۔پاکستان کا آج جو بھی حال ہے اس کیلئے حکمران نہیں۔۔۔اشرافیہ نہیں۔۔قوم پرست نہیں ۔۔۔پاکستان کے جاہ ہ جلال کے ملک بھی نہیں ہم جیسے عام شہری محرومیاں جن کا نصیب بنادی گئی ہیں۔۔۔

غربت جن کا مستقبل بن گیاہے علامہ اقبال نے ایسے ہی پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا ۔۔ قائد ِ اعظم محمدعلی جناح ایسا پاکستان بنانا نہیںچاہتے تھے۔۔۔ اپنے قائد ِ اعظم سے شرمندہ ہیں۔۔معافی کے طلب گار۔۔۔بابا ہم شرمندہ ہیں ہمیں معاف کرنا۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Hazrat-Ali
Previous Post چہل حدیث
Next Post زمین

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.