counter easy hit

اسلام سے دوری ہمیں مصیبتوں میں مبتلا کر دیتی ہے،.حاجی رانا اظہر اقبال عطاری

Azhar Attari

Azhar Attari

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)مبلغ دعوت اسلامی ومرکزی رکن شوریٰ حاجی رانا اظہر اقبال عطاری نے کہا کہ اسلام سے دوری ہمیں مصیبتوں میں مبتلا کر دیتی ہے جبکہ نماز کی ادائیگی ہر مسلمان کیلئے اہم فریضہ ہے وہ آج مدینہ مسجد واربرٹن میں محفل ذکر ونعت کے بعد مکہ کالونی واربرٹن میں مدنی روڈ پر مسجد فیضان سید الشہدا کے سنگ بنیاد رکھنے کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جسمیں شہر بھر کی مساجد کے علما ء اہل سنت نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہم حضور نبی اکرم ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں کیونکہ آپ ؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے اس موقع پر حاجی محمود احمد قاضی میاں محمد امجد نارگ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی