counter easy hit

پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کی ترقی و بقاکے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،محمد الیاس چوہدری

Mohammad Ilyas Chaudhry

Mohammad Ilyas Chaudhry

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کی ترقی و بقاکے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، نواز شریف اچھا بزنس مین بننے کی بجائے بہترین وزیر اعظم بن کر بھارت سے بات کریں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی گجرات کے اہم راہنما محمد الیاس چوہدری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ پڑوسی تبدیل نہیں ہو سکتے لیکن بھارت جیسے برے پڑوسی سے ہوشیار رہنا ملکی و قومی مفاد میں ضروری امر ہے انہوں نے کہاکہ انڈیانے پاکستان سے مذاکرات اور حالات کو ٹھیک کرنے کے ڈرامے کے دوران بلوچستان سے انڈین ایجنٹ کی گرفتاری سے اصل کہانی بے نکاب ہو چکی ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا میں انڈیابد عہد مالک کی صف میں پہلے نمبر پر کھڑاہے ہے اور ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرتارہاہے آج بھی اس کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوئیں اور انڈیانے ابھی تک پاکستان کو قبول نہیں کیاہے،انہوں نے کہاکہ ہم انڈین ایجنٹ کی گرفتاری پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی پر اسرار خاموشی کو دیکھتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اچھا بزنس مین بننے کی بجائے اپنے عہدے کا پپاس کریں اورتاریخ میں اچھاوزیر اعظم بننے کی کوشش کرکے انڈیاکو اس کی منفی حرکتوں کا جواب دیں تاکہ آئندہ کسی کو پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے