counter easy hit

واربرٹن کے بھرے با زار میں سر شام ڈکیتی کی واردات

The act of robbery

The act of robbery

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)واربرٹن کے بھرے با زار میں سر شام ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم مسلح ڈاکو ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ آج شام 7بجے کے قریب مہندی چوک واربرٹن میں چینی گھی اور آٹا کے مشہور ڈیلر شیخ منیر بجاج کی دکان پر دو نوجوان جو کلاشنکوف اور پسٹل سے مسلح تھے، داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے کے قریب نقدی چھین کر فائرنگ کر تے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے، جاتے ہوئے ملزمان نے بھرے با زار میں تعاقب کر نے پر شدید فائرنگ کی اور فیروز وٹواں کی طرف چلے گئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر کے دو کان دار موقع پر پہنچ گئے اور اس وار دات کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔دوسری واردات میں سیل مین محمد سلیمان ساکن کوٹوار جو واربرٹن سے مال فروخت کر کے موٹر سائیکل پر گاؤں واپس جا رہا تھا کہ مچھرالہ سیم نالہ پر دو کس ملزمان نامعلوم نے گن پوائنٹ پر پنتیس ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین لیا دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں اور فائرنگ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا نواحی گاؤں جھنگڑ لعل والہ کے زمیندار رائے لیاقت علی کھرل کی حویلی سے نامعلوم مسلح چور گائے اور بیل چوری کر کے لے گئے