yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اچھی بات

اذان کی فضیلیت، زمانہ نبوت میں اس کا تصوراور اہمیتت

Web Editor October 20, 2017October 20, 2017 1 min read
Azan, its, importance, in, the, light, of, Quran, and, hadith
Share this:

اذان کے فضائل و برکات

’اذان‘‘ لغت میں خبر دینے کو کہتے ہیں اور اصطلاحِ شریعت میں چند مخصوص اوقات میں نماز کی خبر دینے کے لیے چند مخصوص الفاظ کے دہرانے کو ’’اذان‘‘ کہا جاتا ہے۔

Azan, its, importance, in, the, light, of, Quran, and, hadith اذان کی ابتدا کا پس منظر کچھ اس طرح سے ہے کہ حضورِ اقدس ﷺ جب مکہ مکرمہ سے ہجرت فرماکر مدینہ منورہ تشریف لائے اور وہاں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور مسجد بنائی گئی تو آپؐ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا کہ نماز کے وقت اعلان کے لیے کوئی ایسی چیز متعین کی جانی چاہیے جس کے ذریعے تمام لوگوں کو اوقاتِ نماز کی اطلاع ہوجایا کرے، تاکہ سب لوگ وقت پر مسجد میں حاضر ہوکر باجماعت نماز ادا کریں۔ چناں چہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے یہ مشورہ دیا کہ نماز کے وقت کسی بلند جگہ پر ’’آگ‘‘ رُوشن کردی جایا کرے تاکہ اُسے دیکھ کر لوگ مسجد میں جمع ہوجایا کریں، بعض نے کہا کہ نصاریٰ کی طرح ’’ناقوس‘‘ بنالیا جائے اور بعض نے کہا کہ یہود کی طرح ’’سینگ‘‘ بنا لیا جائے۔

چناں چہ صائب الرائے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان تجاویز کے سلسلے میں عرض کیا کہ ’’آگ‘‘ تو یہودی اپنی عبادت کے وقت اعلان کے لیے روشن کرتے ہیں، اسی طرح ’’ناقوس‘‘ نصاریٰ اپنی عبادت کے وقت اعلان کے لیے بجاتے ہیں، لہٰذا ہمیں یہ دونوں طریقے اختیار نہیں کرنے چاہییں کہ اِس سے یہود و نصاریٰ کی مشابہت لازم آتی ہے، بل کہ ان کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ سوچنا چاہیے

بات معقول تھی، اس لیے بغیر کسی فیصلہ کے مجلس برخاست ہوگئی اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اپنے اپنے گھر تشریف لے گئے۔ ایک صحابی حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے جب یہ دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس سلسلے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں اور کوئی بہتر طریقہ سامنے نہیں آرہا تو وہ بہت پریشان ہوئے، اُن کی دلی خواہش تھی کہ یہ مسئلہ کسی نہ کسی طرح جلد از جلد طے ہوجائے تاکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فکر و پریشانی دُور ہوجائے۔ چناں چہ یہ اسی سوچ و فکر میں گھر آکر سوگئے ، رات کو خواب میں کیا دیکھتے ہیں کہ ایک فرشتہ اُن کے سامنے کھڑے ہوکر اذان کے کلمات کہہ رہا ہے۔

 Ad:

جب صبح ہوئی تو اُٹھ کر بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضرہوئے اور اپنا خواب بیان کیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ بلاشبہ یہ خواب سچا ہے، اور فرمایا : ’’بلال رضی اللہ عنہ کو اپنے ہم راہ لواور جو کلمات خواب میں تم کو تعلیم کیے گئے ہیں وہ اِن کو بتاتے رہو وہ انہیں زور زور سے ادا کریں گے، کیوں کہ وہ تم سے بلند آواز ہیں۔‘‘

( بہ حوالہ: مظاہر حق جدید شرح مشکوٰۃ شریف )

چناں چہ جب حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دینا شروع کی اور اُن کی آواز شہر میں پہنچی تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ دوڑتے دوڑتے آئے اور عرض کیا : ’’یارسول اللہ! (صلی اللہ علیہ وسلم ) قسم ہے اُس ذات پاک کی کہ جس نے آپؐ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے ، ابھی جو کلمات ادا کیے گئے ہیں، میں نے خواب میں ایسے کلمات سنے ہیں۔‘‘ یہ سن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ منقول ہے کہ اسی رات میں دس، گیارہ یا چودہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایسا ہی خواب دیکھا تھا۔ بہ ہرحال اذان کی مشروعیت میں صحیح اور مشہور یہی ہے کہ اس کی ابتداء حضرت عبد اللہ بن زید انصاری اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما کا یہی خواب تھا جو اُنہوں نے اس رات دیکھا تھا۔

اِس میں شک نہیں اذان اللہ تعالیٰ کے اذکار میں سے ایک عظیم ترین اور ایک اہم ترین ذکر ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی شہادت کا اعلان کیا جاتاہے، لوگوں کو کام یابی و کام رانی کی طرف بلایا جاتا ہے اور اسلام کی شان و شوکت کا ایک بہترین عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے، جس کی مثال دُنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں پائی جاتی۔

یہی وجہ ہے کہ اذان دینے کی اہمیت و فضیلت اور اُس کا اجر و ثواب احادیث و روایات بہ کثرت وارد ہوا ہے۔

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مؤذن کی انتہائی آواز کو جو بھی سنتا ہے خواہ انسان ہو یا جن یا اور کوئی بھی چیز ہو تو وہ سب قیامت کے دن اِس (کے ایمان) کی گواہی دیں گے۔‘‘(صحیح بخاری)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رحمت کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ اذان دینے والے کی بخشش اُس کی آواز کی انتہاء کے مطابق کی جاتی ہے۔ ہر خشک و تر چیز اور نماز میں آنے والے آدمی اُس کے (ایمان کے) گواہ ہوجاتے ہیں۔ پچّیس نمازوں کا ثواب (اُس کے زاید اعمال میں) اُس کے لیے لکھا جاتا ہے اور ایک سے دوسری نماز کے درمیان اُس سے جو گناہ سرزد ہوتے ہیں وہ معاف کردیے جاتے ہیں۔‘‘ ( احمد، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ )

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص (مزدوری اور اُجرت کی لالچ کے بغیر) محض ثواب حاصل کرنے کی نیت سے سات سال تک اذان دے تو اُس کے لیے جہنم سے نجات لکھ دی جاتی ہے۔‘‘ (ترمذی وابن ماجہ)

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہادیٔ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ تمہارا رب راضی ہوتا ہے پہاڑ کی چوٹی پر بکریاں چرانے والے سے جو نماز کے لیے اذان دیتا ہے اور نماز پڑھتا ہے، پس اللہ عز وجل (ملائکہ مقربین سے) فرماتے ہیں : ’’میرے اِس بندے کی طرف دیکھوکہ یہ پابندی سے اذان دیتا ہے اور (پابندی کے ساتھ) نماز پڑھتا ہے اور مجھ سے ڈرتا ہے، پس میں نے اپنے (اِس) بندے کے گناہ بخش دیے ہیں اور میں اِس کو جنت میں داخل کروں گا۔‘‘(ابو داؤد، نسائی)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جب مؤذن ’’اللہ اکبر، اللہ اکبر‘‘کہے تو تم میں سے بھی ہر شخص ’’اللہ اکبر، اللہ اکبر‘‘ کہے، پھر جب مؤذن ’’اشہد ان لا الٰہ الا اللہ‘‘ کہے تو تم میں سے بھی ہر شخص ’’اشہد ان لا الٰہ الا اللہ‘‘ کہے، پھر جب مؤذن ’’اشہد ان محمد رسول اللہ‘‘ کہے تو تم میں سے بھی ہر شخص ’’اشہد ان محمد رسول اللہ‘‘ کہے،پھر جب مؤذن ’’حی علیٰ الصلوٰۃ‘‘ کہے تو تم میں سے ہر شخص ’’لاحول ولا قوۃ الا باللہ‘‘ کہے، پھر جب مؤذن ’’حی علیٰ الفلاح‘‘ کہے تو تم میں سے ہر شخص ’’لاحول ولاقوۃ الا باللہ‘‘ کہے، پھر جب مؤذن ’’اللہ اکبر، اللہ اکبر‘‘ کہے تو تم میں سے بھی ایک شخص ’’اللہ اکبر، اللہ اکبر‘ کہے، پھر جب مؤذن ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کہے تو تم میں سے بھی ہر شخص ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کہے۔ پس جس نے (اذان کے کلمات کے جواب میں یہ کلمات ) صدقِ دل سے کہے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘(صحیح مسلم)

ad:

 

حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تم مؤذن کی آواز سنو تو اُس کے الفاظ کو دہراؤ اور پھر (اذان کے بعد) مجھ پر درود بھیجو، کیوں کہ جو شخص ایک مرتبہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے بدلے میں دس مرتبہ اُس پررحمت نازل فرماتا ہے، پھر( مجھ پر درود بھیج کر) میرے لیے (اللہ تعالیٰ کے وسیلے سے) دُعا کرو! ’’وسیلہ‘‘ جنت کا ایک (اعلیٰ) درجہ ہے، جو اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے صرف ایک بندے کو ملے گا، اور مجھ کو اُمید ہے کہ وہ خاص بندہ میں ہی ہوں گا، لہٰذا جو شخص میرے لیے وسیلہ کی دُعاکرے گا (قیامت کے دن) اُس کی سفارش مجھ پر ضروری ہوجائے گی۔‘‘ (صحیح مسلم)

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ قیامت کے دن تین آدمی مُشک کے ٹیلوں پر ہوں گے، ایک وہ غلام کہ جس نے اللہ تعالیٰ کے بھی حقوق ادا کیے اور اپنے آقا کے بھی حقوق ادا کیے، اور دوسرا وہ شخص جو لوگوں کو نماز پڑھاتا ہو اور لوگ اِس سے خوش ہوں اور تیسرا وہ شخص جو روزانہ پانچ نمازوں کے لیے اذان کہتا ہو۔‘‘(جامع ترمذی)

الغرض اذان دینے کے فضائل و برکات اور اُن پر گراں قدر اجر و ثواب کا ملنا احادیث و روایات میں بہ کثرت وارد ہوا ہے، جن پر صحیح طرح سے عمل پیرا ہونا اور اُنہیں ٹھیک ٹھیک بجا لانا انسان کی بخشش و مغفرت کے لیے کافی ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو مسجدوں کو آباد کرتے ہیں، اُن میں کلام پاک کی تلاوت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اُس کی تسبیحات کرتے ہیں اور لوگوں کو اللہ کا منادی بن کر روزانہ صبح و شام پانچ مرتبہ نماز کی طرف اور کام یابی و کام رانی کی طرف آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Balochistan, reveals hundred percent of water pollution
Previous Post بلوچستان، پانی کے سو فیصد آلودہ ہونے کا انکشاف
Next Post شہادت کی انگلی اور انگھوٹھی والی انگلی کے چھوٹا یا بڑا ہونے کے بارے میں سائنس کا زبردست انکشاف،
If, your, ring, finger, is, short, than, your, index, finger, then, you, have, to, know, this, news

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.