counter easy hit

آزادی کپ: سر رچی رچرڈسن میچ ریفری تعینات

لاہور: آئی سی سی نے پاکستان میں ہونے والے آزادی کپ کیلئے سر رچی رچرڈسن کو میچ ریفری تعینات کر دیا ہے۔

Azadi Cup: Sir Richie Richardson Match Referee deployed

Azadi Cup: Sir Richie Richardson Match Referee deployed

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر سر رچی رچرڈسن کو پاکستان میں منعقدہ آزادی کپ کیلئے میچ ریفری تعینات کر دیا ہے۔ سر رچرڈسن اگلے ماہ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان 12، 13 اور 15 ستمبر کو شیڈول میچوں میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ خیال رہے کہ رچرڈسن 2016ء سے لے کر اب تک 19 ون ڈے، 11 ٹیسٹ اور 18 ٹی ٹونٹی میچوں میں میچ ریفری کی حیثیت سے اپنی خدمات دے چکے ہیں۔

سر رچی رچرڈسن کا شمار ویسٹ انڈیز کے سابق ممتاز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1983ء سے 1996ء تک اختتام کو پہنچنے والے اپنے کیریئر کے دوران 86 ٹیسٹ اور 224 ون ڈے میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔ سر رچی رچرڈسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5949 جبکہ ون ڈے میچوں میں 6248 رنز بنائے۔